اس ویڈیو میں بچہ کے زریعہ ہاتھ دھونے کے طریقہ کو جس طرح سے بتایا جارہا ہے اسے کافی لوگ پسند کر رہے ہیں۔
وہیں ٹرسٹ ضروت مندوں کے بیچ ضروری اشیا بھی تقسیم کر رہی ہے۔ ابھی تک 4400 لوگوں کو اس سے فائدہ پہنچایا جاچکا ہے۔
منڈیشوری ٹرسٹ کے صدر اپوروا پربھاش نے بتایا کہ ٹرسٹ کے ذریعہ ایک مشن چلایا جارہا ہے مشن کی مدد کے تحت ہمارا ہدف کوٸی بھوکا نہیں رہنا چاہئے۔ انہوں نے بتایا کہ کووڈ 19 کی وبا کے اس دور میں ، ماں منڈیشوری ٹرسٹ نے بے سہارا ، بیوہ ، معضور کی مدد کر رہی ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کی "منڈیشوری دھام کے ممبر اور بلاک انچارج تعاون کے لۓ پیش پیش ہیں۔ ساتھ بتایا کی یہ تنظیم ازدواجی جہیز سے پاک شادی کے پروگرام پر کام کرتی ہے ۔لیکن اس عالمی وبا کے موقع پر کام کر رہی ہے۔ تنظیم کا ایک ہی ہدف ہے کہ کوٸی بھوکا نہ رہے۔