اسی سلسلہ میں آج تحصیل دادری کی محصولاتی ٹیم نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے 254 کروڑ کے پین رئیل ایکٹر کے ڈائریکٹر امیت چاولہ کو گرفتار کیا اور تحصیل دادری کے محصولات کے لاک اپ میں بند کردیا۔
یہ کارروائی ونئے پرتاپ بھڈوریا تحصیلدار جوڈیشل دادری کی سربراہی میں کی گئی۔ ایس ڈی ایم دادری راجیو رائے نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی ہدایت پر محصول کو جمع کرنے کے سلسلے میں بھی اسی طرح کی سخت کارروائی کو یقینی بنایا جائے گا۔