تیل تقسیم کار کمپنیوں نے جمعرات کو 32 دن کے وقفے کے بعد ڈیزل کی قیمت میں کمی کی ہے۔
تیل کی مارکیٹنگ کرنے والی معروف کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دہلی میں ڈیزل کی قیمت میں 16 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، آج مسلسل دوسرے دن پٹرول کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے، منگل کو دہلی میں پٹرول کی قیمت میں پانچ پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا۔
انڈین آئل کے مطابق آج چار بڑے شہروں دلی، کولکاتا، ممبئی اور چنئی میں پٹرول کی قیمت بالترتیب 82.08 روپے، 83.57 روپے، 88.73 روپے اور 85.05 روپے فی لیٹر پر مستحکم رہی۔
قیمت کم کرنے کے بعد مذکورہ چاروں شہروں میں ڈیزل کی قیمت بالترتیب 73.40 روپے، 76.90 روپے، 79.94 روپے اور 78.71 روپے فی لیٹر رہ گئی۔