ETV Bharat / bharat

دھونی ریٹائرمنٹ کے بارے میں نہیں سوچ رہے :منیجر

پچھلے سال ون ڈے ورلڈ کپ کے سیمی فائنل کے بعد سے میدان سے باہر چل رہے سابق بھارتی کرکٹ کپتان مہندر سنگھ دھونی اس وقت ریٹائرمنٹ کے بارے میں نہیں سوچ رہے ہیں۔

دھونی ریٹائرمنٹ کے بارے میں نہیں سوچ رہے :منیجر
دھونی ریٹائرمنٹ کے بارے میں نہیں سوچ رہے :منیجر
author img

By

Published : Jul 9, 2020, 10:27 PM IST

دھونی کے منیجر مہر دیواکر نے واضح کیا ہے کہ وکٹ کیپر بیٹسمین اس وقت ریٹائرمنٹ کے بارے میں نہیں سوچ رہے ہیں ۔ماہی کے نام سے معروف دھونی پچھلے سال ورلڈ کپ میں سیمی فائنل کے بعد سے کوئی میچ نہیں کھیلے اور ان کے مستقبل کے کیریئر کے بارے میں قیاس آرائیاں جاری ہیں۔

دھونی ریٹائرمنٹ کے بارے میں نہیں سوچ رہے :منیجر
دھونی ریٹائرمنٹ کے بارے میں نہیں سوچ رہے :منیجر

منگل کو اپنی 39 ویں سالگرہ منانے والے دھونی کے منیجر نے تاہم ان کی واپسی کے قوی امکان کا اظہار کیا۔ مہر نے کہا کہ دھونی انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) میں شامل ہونے پر غور کررہے ہیں۔ دھونی نے اس کے لئے سخت محنت کی ہے۔ وہ ایک ماہ قبل ہی اپنی آئی پی ایل ٹیم چنئی سپر کنگز (سی ایس کے) کے تربیتی سیشن کے لئے چنئی پہنچ گئے تھے۔

بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) آئی پی ایل کے انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے پوری کوشش کر رہا ہے اور دھونی کے میدان میں اترنے سے انکار نہیں کیا جاسکتا ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ دھونی کی ٹیم سی ایس کے نے تین بار آئی پی ایل میں ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔ دھونی آئی پی ایل کے نو فائنل کھیلنے والے واحد کھلاڑی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.