ETV Bharat / bharat

دھونی ٹیم کی ضرورت کے مطابق کھیلتے ہیں: سچن تندولکر

بھارتی ٹیم بنگلہ دیش کے خلاف 28 رنز سے جیت کر سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہے، تاہم انگلینڈ، بنگلہ دیش اور افغانستان کے خلاف کھیلے جانے والے میچوں میں دھونی کی سست رفتاربیٹنگ کی نکتہ چینی ہو رہی ہے۔

author img

By

Published : Jul 4, 2019, 10:03 AM IST

عظیم سلامی بلے باز سچن تندولکر

بھارتی ٹیم کے عظیم سلامی بلے باز سچن تندولکرجو ابھی تک عالمی کپ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی ہیں انہوں نے سابق کپتان اور بھارتی وکٹ کیپر مہندر سنگھ دھونی کی عالمی کپ میں بلے بازی کے طریقے کی حمایت کی ہے۔

تندولکر کا کہنا تھا کہ دھونی کی بلے بازی کے طریقے میں انہیں کوئی خامی نظرنہیں آتی۔

انھوں نے مزید کہا کہ وہ اپنی ٹیم کو ہمیشہ آگے رکھتے ہیں۔

dhoni
مہندر سنگھ دھونی

خیال رہے کہ افغانستان کے خلاف میچ میں دھونی نے جس طرح سے بلے بازی کی تھی اس کے لیے انہیں کافی تنقید سہنی پڑی تھی تاہم لٹل ماسٹر نے ان کا دفاع کیا ہے۔

دھونی نے بنگلہ دیش کے خلاف 33 گیند پر صرف 35 رنز ہی بنا ئےتھے، جس کی وجہ سے بھارت آخری دس اوور میں صرف 63 رنز ہی بنا سکا تھا۔

sachin & dhoni
مہندر سنگھ دھونی اور سچن تندولکر

میچ کے بعد مداحوں نے شوسل میڈیا پرانکو تنقید کا نشانہ بنایا لیکن تندولکر نے اس اننگ کو بھارت کے لیے بہت ہی اہم قرار دیا ہے۔

انکا کہنا تھا: ''میرے خیال سے یہ ایک اہم اننگ تھی۔ دھونی ٹیم کی ضرورت کی مطابق کھیلتے ہیں۔ اگر وہ پچاس اوور تک رہتے ہیں تو دوسرے بلے بازوں کی کافی مدد کرتے ہیں۔ جسکی وہ امید کرتے ہیں وہی کرتے بھی ہیں''

واضح رہے کی گذشتہ ہفتہ افغانستان کے خلاف 11 رنوں سے ملی جیت کے باوجود میچ میں بھارتی بلے بازوں اور خاص کر دھونی اور کیدار کی سست رفتار بلے بازی پر کرکٹ شائقین نے تنقید کی تھی۔

Intro:Body:

altamash 2

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.