ریاست مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ دیوندر فڑنویس نے کہا کہ سادھوی پرگیہ سنگھ کو ہیمنت کرکرے کے بارے میں ایسا متنازع بیان نہیں دینا چاہیے کیوں کہ ہیمنت کرکرے ایک بہادر اور فرض شناس پولیس آفیسر تھے۔
واضح رہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی نے مالیگاؤں بم بلاسٹ کی ملزمہ اور بھوپال سے بی جے پی کی امیدوار سادھوی پرگیہ سنگھ نے گزشتہ روز ایک سبھا میں کہا تھا کہ ہیمنت کرکرے کو اس کے گناہوں کی سزا ملی ہے اسی لیے وہ ممبئی حملوں میں مارے گئے۔حالاںکہ سادھوی نے بعد میں معافی بھی مانگ لی ہے
سادھوی نے کہا کہ تفتیش کے دوران ہیمنت کرکرے نے مجھے بہت تکلیف دی تھی اسی لیے میں نے اسے شراپ(بددعا) دیا تھا۔
اس معاملے پر دیویندر فڑنویس نے فوراً پارٹی کا دامن جھاڑتے ہوئے کہا کہ سادھوی کا یہ بیان ان کا ذاتی بیان ہے اس سے پارٹی کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ لیکن انہیں ایسا بیان نہیں دینا چاہیے، ہیمنت کرکرے کو ہمیشہ ایک شہید کے طور پر یاد کیا جاتا رہا ہے اور وہ ہمیشہ لوگوں کے دلوں میں زندہ رہیں گے۔
واضح سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر کو مالیگاؤں بم بلاسٹ میں اے ٹی ایس نے گرفتار کیا تھا اس وقت ہیمنت کرکرے اے ٹی ایس کے سربراہ تھے۔
ہیمنت کرکرے ممبئی میں ہونے والے دہشتگردانہ حملے میں دہشتگردوں کی گولیوں کا شکار ہوکر شہید ہوگئے تھے۔