ETV Bharat / bharat

پاکستان: عدالتی احکامات کے باوجود مریم نواز کو جیل میں سہولیات دستیاب نہیں

چودھری شوگر مل معاملے میں لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں عدالتی حراست میں قید پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف کی بیٹی اور پاکستان مسلم لیگ (نواز) کی نائب صدر مریم نواز شریف کو ایک چھوٹے سے کمرے میں رکھا گیا ہے جس میں کھٹمل اور مچھروں کی بھرمار ہے۔

author img

By

Published : Oct 5, 2019, 3:27 PM IST

مریم نواز

نواز شریف کے پرائیویٹ ڈاکٹر عدنان خان نے دعوی کیا ہے کہ عدالتی احکامات کے باوجود مریم کو جیل کےافسران مکمل سہولیات مہیا نہیں کرا رہے ہیں۔

مریم اور ان کے کزن یوسف عباس کو چودھری شوگر مل معاملہ میں لاہور کی ایک احتساب عدالت نے گزشتہ ماہ عدالتی حراست میں بھیج دیاتھا۔

ڈاکٹر عدنان خان نے جمعہ کو میڈیا میں جاری بیان میں عدالت کے احکامات کے باوجود جیل حکام کے مریم کو جیل میں بہتر سہولیات مہیا نہ کرنے پر ناراضگی ظاہر کی۔ ڈاکٹر خان نے مریم سے لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کی تھی۔

بیان میں انہوں نے کہا کہ مریم کو جیل میں ایک چھوٹے سے کمرے میں رکھا گیا ہے۔ اس کمرے میں بنیادی سہولیات نہیں ہیں اور کھٹمل اور مچھروں کی بھرمارہے۔

مریم کو جیل میں گھر میں تیار کھانا مہیا کرانے کی بھی جیل حکام نے اجازت نہیں دی ہے۔انہوں نے کہا کہ عدالت کے احکامات کے مطابق مریم بہترسہولیات کی مستحق ہیں۔ ڈاکٹر خان نے جیل حکام سے مریم کو فوری طور پر سہولیات مہیا کرانے کی اپیل کی ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.