آندھرا پردیش کی نائب وزیر اعلی کو زبان پھسلنے سے شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔گزشتہ روز انھوں نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ہماری حکومت کا ہدف ایک بد نظم حکومت قائم کرنا ہے۔
دراصل نائب وزیر اعلی بد نظم حکومت سے آزاد حکومت قائم کرنا کہنا چاہتی تھیں۔لیکن انکی زبان پھسل گئی اور اسکے بالکل ہی مخالف بول بیٹھیں۔
اس معاملے میں مخالف پارٹی[ ٹی ڈی پی] نےکہا کہ اپنا ہدف بتانے کے لیے بہت بہت شکریہ۔
واضح رہے کہ شریوانی وزیر اعلی بننے کے بعد پہلی مرتبہ اپنےضلع آئی ہوئی تھیں۔
وزیر اعلی جگن موہن ریڈی نے گزشتہ ہفتے ریاست میں پانچ نائب وزیر اعلی کو منتخب کیا ہے۔
اسمبلی انتخاب میں ریڈی کی زیر سرپرستی میں وائی ایس آر کانگریس نے 151 سیٹیوں پر جیت درج کی تھی اور ٹی ڈی پی صرف 23 سیٹوں پر ہی سمٹ گئی تھی۔
: