ETV Bharat / bharat

کولگام میں ناجائز تعمیرات کے خلاف انہدامی کارروائی

author img

By

Published : Oct 19, 2019, 7:52 PM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں میونسپل کمیٹی اور محکمہ مال نے مشترکہ طور ناجائز تعمیرات کے خلاف انہدامی کارروائی کی۔

کولگام میں ناجائز تعمیرات کے خلاف انہدامی کارروائی

نامساعد حالات کے دوران ضلع کے مختلف مقامات پر کئی افراد نے غیر قانونی طور تعمیرات کا کام کیا تھا جنہیں منہدم کرنے کے لیے میونسپل کمیٹی اور محکمہ مال کی جانب سے مشترکہ کارروائی عمل میں لائی گئی۔

یہ انہدامی کارروائی اسسٹنٹ کمشنر ریونیو کی سربراہی میں انجام دی گئی۔ قابل ذکر ہے کہ جموں و کشمیر کو آئین ہند کی دفعہ 370 اور 35 اے کے تحت حاصل خصوصی اختیار کو کالعدم قرار دینے کے بعد جموں و کشمیر میں حالات بے حد کشیدہ ہوئے، گورنر انتظامیہ کی جانب سے سخت ترین بندشیں عائد کرنے کے علاوہ مواصلاتی نظام کو بھی مکمل طور منسوخ کیا گیا۔

جہاں ایک جانب ان بندشوں سے عام زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی وہیں ان نامساعد حالات کی آڑ میں کئی افراد نے غیر قانونی ڈھانچے تعمیر کئے۔ضلع انتظامیہ نے ناجائز تعمیرات کے خلاف اس کارروائی کو جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.