ETV Bharat / bharat

بابری مسجد کے عوض ملی زمین کی حد بندی شروع - آفیشیل ذرائع

بابری مسجد کے نام پر ایودھیا کے سوہاول کے دھنی پور گاؤں میں یوپی سنی سنٹرل وقف بورڈ کو ملی 5 ایکڑ اراضی کی حد بندی شروع کردی گئی ہے۔ یہ زمین محکمہ زراعت کی ہے جس پر ابھی دھان کی فصل لگی ہوئی ہے۔

بابری مسجد کے عوض ملی زمین کی حد بندی شروع

author img

By

Published : Aug 18, 2020, 3:59 PM IST

ایودھیا میں بابری مسجد ۔ رام مندر متنازع اراضی ملکیت معاملے میں سپریم کورٹ کی ہدایت پر بابری مسجد کے نام پر ایودھیا کے سوہاول کے دھنی پور گاؤں میں یوپی سنی سنٹرل وقف بورڈ کو ملی 5 ایکڑ زمین پر آج سے حد بندی شروع کردی گئی ہے۔

یہ زمین محکمہ زراعت کی ہے جس پر ابھی دھان کی فصل لگی ہوئی ہے۔ آفیشیل ذرائع نے بتایا کہ سنی وقف بورڈ کو یہ زمین پیر کو ہی سونپ دی گئی تھی جس کی حدبندی کا کام آج سے شروع ہوگیا ہے۔محکمہ روینیو کے افسران نے زمین کی پوری پیمائش کرا کر سنی وقف بورڈ کو قبضہ سونپ دیا ہے۔یوپی سنی وقف بورڈ اس زمین پر مسجد، اسپتال، اور تعلیمی ادارہ قائم کرنے کافیصلہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں:

کورونا سے ہونے والی اموات کی تدفین کو انجام دے رہے ہیں انور شاہ

اس کے لئے انڈو اسلامک کلچر فاونڈیشن نامی ٹرسٹ کی تشکیل کی ہے۔ فاونڈیشن کے ترجمان اطہر حسین نے کہا کہ' گذشتہ دو اگست کو ہی زمین کے کاغذات مل گئے تھے لیکن حدبندی کا کام باقی رہ گیا تھا جسے آج کرایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسجد، اسپتال یا دیگر تعمیرات کے لئے مرکزی حکومت یا ریاستی حکومت سے کوئی مدد نہیں لی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.