ETV Bharat / bharat

روزگار کی فراہمی کے اقدامات کا مطالبہ - وزیر اعظم مودی

میٹ اور مولانا سید ابوالحسن ندوی ایجوکیشنل سوسائٹی دہلی نے مشترکہ طور سعودی عرب سے واپس آنے والے ہندوستانی افراد کے لئے روزگار کی فراہمی کے سلسلہ میں مختلف ایجنسیوں کے الاٹمنٹ میں خصوصی ریزرویشن کا مطالبہ کیا ہے۔

سعودی سے واپس ہندوستانیوں کیلئے روزگار کی فراہمی کے اقدامات کامطالبہ

author img

By

Published : Sep 10, 2020, 6:41 PM IST

مومنٹ فار ایجوکیشن اینڈ اکنامک تلنگانہ (میٹ) اور مولانا سید ابوالحسن ندوی ایجوکیشنل سوسائٹی دہلی نے مشترکہ طور پر سعودی عرب اور ہند سیاسی تعلقات کی پیشرفت کا خیرمقدم کیا۔ ساتھ ہی وزیر اعظم مودی پر زور دیا کہ خلیجی ملک سے واپس آنے والے ہندوستانیوں کے لئے روزگار کی فراہمی کے سلسلہ میں مختلف محکمہ جات کی ایجنسیوں کے الاٹمنٹ میں انہیں خصوصی ریزرویشن فراہم کرے۔

اس کے علاوہ انہوں نے مطالبہ کیا کہ دیگر ممالک سے آنے والے ہندوستانیوں کے لئے بھی خاطر خواہ کاروباری اسکیموں میں ریزرویشن فراہم کیے جائیں تاکہ ان کی مصروفیات کے ساتھ ساتھ ملک کی معیشت کے استحکام میں توانائیاں صرف ہوں۔

میٹ اور مولانا سید ابوالحسن ندوی سوسائٹی کے ذمہ داروں - مولانا سید علی الدین احمد اور سید حمید الدین احمد محمود جنرل سکریٹری نے کہا کہ معاشی حالات پر گہری نظر رکھنے والے آر بی آئی کے سابق گورنر رگھورام راجن نے عندیہ دیا ہے کہ اگر ملک کے حالات کو سنبھالا نہیں گیا تو مزید معاشی گراوٹ کی صورتحال پیدا ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایک جانب بے روزگاری ایک بڑا مسئلہ بن گیا ہے تو دوسری جانب مختلف ممالک میں مزدوری اور کام کرنے اولوں کو ان کے اپنے ملک واپس بھیج دینے سے ایک سنگین بحران پیدا ہوگیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.