ETV Bharat / bharat

چینی کمپنیوں کو 5 جی نیٹ ورک سے باہر رکھنے کا مطالبہ

تاجروں کی تنظیم کنفیڈریشن آف آل انڈیا ٹریڈرس نے ملک کے 5 جی موبائل نیٹ ورک میں چینی کمپنیوں کو شامل نہ کرنے اپیل کی ہے ۔

author img

By

Published : Jul 5, 2020, 9:10 PM IST

Demand of Confederation of All India Traders to keep Chinese companies out of 5G network
چینی کمپنیوں کو 5 جی نیٹ ورک سے باہر رکھنے کا مطالبہ

کنفیڈریشن کے جنرل سیکریٹری پروین کھنڈیلوال نے مرکری وزیر برائے مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی روی شنکر پرساد کو ارسال کیے گئے مکتوب میں کہا ہے کہ ملک میں کچھ عرصے بعد لاگو ہونے والے 5 جی نیٹ ورک کے عمل سے چینی کمپنیوں ہواوے اور زیڈ ٹی ای کارپوریشن کو مکمل طور پر سے باہر رکھا جانا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی خودمختاری اور قومی سلامتی اور لوگوں کے ذاتی ڈیٹا کی حفاظت کو مدِ نظر رکھتے ہوئے ان دونوں کمپنیوں کو 5 جی نیٹ ورک میں حصہ لینے کی اجازت نہیں ہونی چاہئے۔

مسٹر کھنڈیلوال نے کہا کہ ایسے وقت میں جب چین بھارت کی سرحد پر کی قسم کی ناقابل قبول سرگرمیاں انجام دے رہا ہے، ایسے میں کسی بھی چینی کمپنی کو سکیورٹی سے متعلق کسی بھی موضوع پر جوڑنا بھارت کے مفاد میں نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ جس تیزی سے ملک میں اسمارٹ فون کے استعمال میں ہر روز اضافہ ہو رہا ہے اس وجہ سے بھارت کا بہت بڑا 5 جی ڈیٹا بھی کے ذریعے اکٹھا کیا جائے گا۔

اس ڈیٹا کا کوئی غلط استعمال نہ ہو اور ڈیٹا بھارت کے مفادات کے خلاف استعمال نہ ہو ، اس کو روکنے کے لیے دونوں کمپنیوں کو 5 جی نیٹ ورک سے دور رکھا جانا ملک کے مفاد میں ہوگا۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.