مشرقی گوداوری کے کوریلا گوڑم دیہات میں لوگوں نے احتجاج کیا اور شراب کی دکان کو بند کرنے کامطالبہ کیا۔
ان افراد کا کہنا ہے کہ 'پڑوسی مواضعات سے لوگ شراب کی خریداری کے لئے ان کے گاوں آرہے ہیں جس کی وجہ سے ان کو مشکلات کا سامنا ہے'۔
انھوں نے کہا ہے کہ 'ان لوگوں کے اس موضع میں آنے سے وائرس بڑھ سکتا ہے'۔ ان افراد نے اپنے مطالبہ کی حمایت میں نعرے بازی بھی کی۔
- مزید پڑھیں: بجلی بل کے خلاف بی جے پی کارکنان کا مظاہرہ
احتجاج میں شریک روی شنکر کا کہنا ہے کہ 'قبل ازیں ان کی شکایت پر شراب کی دکان بند کردی گئی تھی، تاہم ایک مرتبہ پھر یہ دکان کھول دی گئی ہے'۔