دہلی کرائم برانچ نے فرقہ وارانہ تشدد کے دوران شمال مشرقی دہلی میں ایک مٹھائی کی دکان کے ملازم کے قتل کے سلسلے میں 12 افراد کے خلاف چارج شیٹ داخل کی تھی۔
چارج شیٹ کے مطابق ، تشدد میں ملوث افراد، راجدھانی اسکول کی چھت سے اندر داخل ہوئے تھے اور گولیاں چلائیں۔ انہوں نے راجدھانی اسکول کی چھت سے پیٹرول بم، تیزاب، اینٹوں، پتھروں اور دیگر میزائلوں کو بھی استعمال کیا۔
فسادیوں نے راجدھانی اسکول کی چھت سے نیچے ڈی آر پی کانوینٹ اسکول کے احاطے میں چڑھنے کے لئے رسی استعمال کی تھی اور پھر ہجوم نے اسکول کو نذر آتش کردیا تھا۔ چارج شیٹ میں کہا گیا کہ ہجوم نے ڈی آر پی کانوینٹ اسکول سے کمپیوٹر اور دیگر مہنگی اشیاء لوٹ لی۔
دونوں ڈی آر پی کانوینٹ اسکول اور راجدھانی اسکول ایک دوسرے سے متصل ہیں۔ چارج شیٹ میں کہا گیا کہ فسادیوں نے سڑک کی دوسری طرف، راجدھانی اسکول کے سامنے کھڑی ایک عمارت کو جلا دیا تھا۔
دلبر نیگی، انل سویٹس میں ملازم تھا۔ نیگی کی لاش 26 فروری کو برہم پوری میں ملی تھی۔
اس کا تعلق اتراکھنڈ سے تھا اور وہ اس علاقے کی مٹھائی کی دکان میں کام کرتا تھا۔ اس سے قبل کرائم برانچ ، جو فسادات کے دوران درج قتل کے مقدمات کی تحقیقات کر رہی ہے۔پولیس نے شاہنواز کو نیگی کے قتل کے الزام میں گرفتار کیا ہے اور دیگر ملزمان کی شناخت کی کوشش کر رہی ہے۔