ETV Bharat / bharat

دہلی: لاک ڈاون کھولے جانے کے بعد پہلا نظارہ

ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے دہلی کے کئی اہم مقامات پر پہنچ کر جائزہ لیا تو اندازہ ہوا کہ رونق واپس لوٹنے کی شروعات ہونے لگی ہے۔ دہلی کے دل کہے جانے والے ' کناٹ پلیس' میں بہت معمولی سرگرمیاں نظر آئیں۔ اسی سے متصل معروف پراچین ہنومان مندر میں عقیدت مند درشن کرتے نظر آئے۔

sdf
sdf
author img

By

Published : Jun 8, 2020, 10:54 PM IST

کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے جس لاک ڈاون کو مسلسل کئی ہفتوں تک سختی سے نافذ کیا گیا تھا، اسے اب اقتصادی بحران کے مد نظر کھول دیا گیا۔ لاک ڈاون کھولنے کے پہلے روز دہلی کی سڑکوں پر گاڑیاں دوڑتی نظر آئیں، مسجدوں کے دروازے کھل گئے اور مندروں میں درشن کا آغاز ہوگیا۔

ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے دہلی کے کئی اہم مقامات پر پہنچ کر جائزہ لیا تو اندازہ ہوا کہ رونق واپس لوٹنے کی شروعات ہونے لگی ہے۔ دہلی کے دل کہے جانے والے ' کناٹ پلیس' میں بہت معمولی سرگرمیاں نظر آئیں۔ اسی سے متصل معروف پراچین ہنومان مندر میں عقیدت مند درشن کرتے نظر آئے۔ مندر میں پجاری نے پوجا کی شروعات کردی ہے اور تمام تر احتیاطی تدابیر اختیار کئے جارہے ہیں۔

ویڈیو

وہیں شاہی جامع مسجد میں بھی نمازی آتے نظر آئے۔ مغرب کی نماز میں تقریبا 50 سے زائد نمازی آئے جنہیں دروازہ پر چیک کیا گیا۔ بعد ازاں انہیں اندر جانے کی اجازت دی گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.