ETV Bharat / bharat

غیر ملکی تبلیغی جماعت کے 83 اراکین کے خلاف چارج شیٹ - 83 غیر ملکی شہری کے خلاف چارج شیٹ

دہلی پولیس کی کرائم برانچ نے مرکز معاملے میں 83 غیر ملکی جماعت کے اراکین کے خلاف ایک بڑی کارروائی کی ہے، کرائم برانچ کے ذریعے دہلی کے ساکیت میں واقع چیف میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ کی عدالت میں 20 چارج شیٹ دائر کی گئی ہیں۔

غیر ملکی تبلیغی جماعت کے 83 اراکین کے خلاف چارج شیٹ

author img

By

Published : May 26, 2020, 1:31 PM IST

چارج شیٹ کے داخل ہونے کے بعد ان غیر ملکی تبلیغی جماعت کے اراکین کی مشکلات میں اضافہ ہوسکتا ہے، کرائم برانچ کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں دیگر غیر ملکی جماعت کے اراکین کے خلاف بھی چارج شیٹ دائر کی جائے گی۔

آپ کو بتا دیں کہ دہلی کے نظام الدین میں واقع تبلیغی جماعت کے مرکز سے حکومت اور پولیس نے لاک ڈاؤن کے دوران 2300 سے زائد افراد کو نکالا تھا، ان میں 900 سے زیادہ غیر ملکی شہری تھے، ان سبھی پر سیاحتی ویزا لے کر بھارت آنے کے بعد یہاں کی مذہبی سرگرمیوں میں شامل ہونے کا الزام ہے۔

غیر ملکی تبلیغی جماعت کے 83 اراکین کے خلاف چارج شیٹ

الزام کے مطابق اس کے لیے انہوں نے نہ تو حکومت ہند سے اجازت لی اور نہ ہی کوئی معلومات دی، جس کے بعد دہلی پولیس کی کرائم برانچ نے ان سے پوچھ گچھ کی اور اب ان کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔

کرائم برانچ کے ذرائع سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق ایک ملک کے 10 افراد پر چارج شیٹ دائر کی جاتی ہے، کل 83 افراد کے خلاف 20 چارج شیٹ دائر کی گئی ہے۔

جن لوگوں کے خلاف چارج شیٹ داخل کی گئی ہیں ان میں سعودی عرب سے 10، چین کے سات، امریکہ کے پانچ، یوکرین کے تین، سوڈان کے چھ ، فلپائن اور برازیل کے آٹھ، افغانستان کے چار، آسٹریلیا اور روس کے دو افراد شامل ہیں، جبکہ فرانس، مصر اور اردن کے ایک ایک فرد شامل ہیں۔

کرائم برانچ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں 83 غیر ملکی جماعت کے اراکین کے خلاف 20 چارج شیٹ دائر کی گئی ہیں، اگلے مرحلے میں دیگر غیر ملکی جماعت کے اراکین کے خلاف بھی چارج شیٹ داخل کی جائیں گی، یہ غیر ملکی جماعت کے اراکین نے ان قوانین کی خلاف ورزی کی ہے جس کے تحت وہ یہاں آئے تھے، جس کی وجہ سے ان کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.