ETV Bharat / bharat

'کیجریوال کو غداری قانون کی سمجھ کم ہے' - چدمبرم کا ٹویٹ

سابق مرکزی وزیر خزانہ پی چدمبرم نے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ کنہیا کمار پر ملک سے غداری کا مقدمہ چلانے کے لیے دہلی پولیس کو اجازت دینا کیجریوال کی ناسمجھی ہے۔

کیجریوال کو غداری قانون کی فہم کم: چدمبرم

author img

By

Published : Feb 29, 2020, 12:05 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 10:54 PM IST

کانگریس کے سینیئر رہنما پی چدمبرم نے ایک ٹویٹ کیا، اپنے ٹویٹ میں وہ لکھتے ہیں کہ 'ملک سے غداری قانون کو لے کر دہلی حکومت کی تفہیم مرکز سے کچھ کم نہیں ہے'۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

وہ آگے لکھتے ہیں 'میں کنہیا کمار اور دیگر کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 124 اے، اور 123 بی کے تحت مقدمہ چلانے کی اجازت دیے جانے کو واضح طور پر خارج کرتا ہوں'۔

در اصل دہلی حکومت نے جے این یو میں ملک مخالف لگائے گئے نعروں میں طلبا یونین کے سابق صدر کنہیا کمار اور دیگر دو پر ملک سے غداری کا مقدمہ چلانے کے لیے دہلی پولیس کو منظوری دے دی ہے۔

پولیس نے سنہ 2016 کے اس معاملے میں کنہیا کمار کے ساتھ جے این یو سابق طالبعلم عمر خالد اور انربان بھٹا چاریہ کے خلاف چارج شیٹ داخل کیا تھا۔

پولیس نے کہا کہ ملزمین نے نو فروری 2016 کو جے این یو میں ایک جلوس کے دوران مبینہ طور پر ملک مخالف نعرہ لگائے جانے کا الزام ہے۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 10:54 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.