ETV Bharat / bharat

دہلی میں شجرکاری کا آغاز 10 جولائی سے - گوپال رائے دہلی حکومت

دار الحکومت دہلی میں 10 جولائی 2020 سے 'درخت لگائیں، ماحول کو بچائیں' مہم کے 31 لاکھ درخت لگائے جائیں گے۔

گوپال رائے
گوپال رائے
author img

By

Published : Jul 2, 2020, 6:45 PM IST

دارالحکومت دہلی میں 10 جولائی سے 26 جولائی تک 31 لاکھ پیڑ لگائے جائیں گے۔

دہلی حکومت کی جانب سے اس مہم کو 'درخت لگائیں،ماحول کو بچائیں' کا نام دیا گیا ہے۔

دہلی حکومت کے وزیر ماحولیات گوپال رائے نے ایک پریس کانفرنس کے ذریعے اس کا اعلان کیا ہے۔

گوپال رائے نے کہا کہ اس شجرکاری مہم میں 31 لاکھ درخت لگائے جائیں گے۔

دہلی کی سڑکوں پر اڑتی ہوئی دھول کو ختم کرنا بھی اس شجرکاری کا ایک مقصد ہے۔

گوپال رائے نے کہا کہ دھول کی آلودگی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور ان کی وجہ سے پی ایم 10 کی مقدار میں اضافہ ہوتا ہے۔

گوپال رائے نے کہا کہ دہلی کے نائب وزیر اعلی، مختلف وزراء اور اسمبلی کے اسپیکر اس مہم میں حصہ لیں گے۔

اس مہم کے آخری دن تمام 70 اراکین اسمبلی اپنے حلقے میں اس شجرکاری کی مہم کا حصہ بنیں گے۔

گوپال رائے نے یہ بھی بتایا کہ محکمہ جنگلات کی طرف سے گذشتہ سال لگائے گئے پودوں کی ترقی کا دہرادون کا جنگل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آڈٹ کرے گا۔

اس کے ساتھ ہی اس سال لگائے جانے والے پودوں کا آڈٹ بھی آئندہ سال کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.