ETV Bharat / bharat

دہلی میں انتخابی نوٹیفکیشن جاری، پانچ کاغذات نامزدگی داخل

الیکشن کمیشن نے منگل کے روز دہلی قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے لیے نوٹیفکیشن جاری کردیا اور اس تعلق سے آج پانچ امیدواروں نے کاغذات نامزدگی داخل کیے ہیں۔

کاغذات نامزدگی داخل
کاغذات نامزدگی داخل
author img

By

Published : Jan 14, 2020, 10:16 PM IST

دہلی کے براری سے ایک، مٹیالہ سے ایک اور نئی دہلی اسمبلی حلقہ سے ایک ہی امیدوار نے تین کاغذات نامزدگی داخل کیے۔

کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی آخری تاریخ 21 جنوری ہے۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 22 جنوری کو کی جائے گی جبکہ کاغذات نامزدگی 24 جنوری تک واپس لیے جاسکیں گے۔

قومی دارالحکومت میں اسمبلی انتخابات آٹھ فروری کو ایک مرحلے میں ہوں گے جبکہ ووٹوں کی گنتی 11 فروری کو ہوگی۔ ان انتخابات میں ایک کروڑ 47 لاکھ ووٹرز ہیں۔ ان میں 80.55 لاکھ مرد اور 66 لاکھ سے زیادہ خواتین ووٹر ہیں۔

واضح رہے 70 رکنی اسمبلی میں 12 نشستیں شیڈول کاسٹ کے لیے مخصوص ہیں۔ گذشتہ اسمبلی انتخابات میں اروند کیجریوال کی سربراہی میں عام آدمی پارٹی نے 67 نشستوں پر کامیابی حاصل کی تھی جبکہ بی جے پی نے صرف تین سیٹوں پر کامیابی حاصل کی تھی اور کانگریس کا کھاتہ بھی نہیں کھل پایا تھا۔

Intro:Body:

NationalPosted at: Jan 14 2020 7:42PM

دہلی میں انتخابی نوٹیفکیشن جاری ، پانچ کاغذات نامزدگی داخل

نئی دہلی ، 14 جنوری (یو این آئی) الیکشن کمیشن نے منگل کے روز دہلی قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے لئے نوٹیفکیشن جاری کردیا اور آج پانچ امیدواروں نے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔

براری سے ایک ، مٹیالہ سے ایک امیدوار اور نئی دہلی اسمبلی حلقہ سے ایک ہی امیدوار نے تین کاغذات نامزدگی داخل کیے۔

کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی آخری تاریخ 21 جنوری ہے۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 22 جنوری کو کی جائے گی جبکہ کاغذات نامزدگی 24 جنوری تک واپس لئے جاسکیں گے۔

قومی دارالحکومت میں اسمبلی انتخابات 8 فروری کو ایک مرحلے میں ہوں گے جبکہ ووٹوں کی گنتی 11 فروری کو ہوگی۔ ان انتخابات میں ایک کروڑ 47 لاکھ ووٹرز ہیں۔ ان میں 80.55 لاکھ مرد اور 66 لاکھ سے زیادہ خواتین ووٹر ہیں۔

ستر رکنی اسمبلی میں 12 نشستیں شیڈول کاسٹ کے لئے مخصوص ہیں۔ گذشتہ اسمبلی انتخابات میں شری اروند کیجریوال کی سربراہی میں عام آدمی پارٹی نے 67 نشستوں پر کامیابی حاصل کی تھی ۔ بھارتیہ جنتا پارٹی نے صرف تین سیٹوں پر کامیابی حاصل کی تھی۔ کانگریس کا کھاتہ بھی نہیں کھل پایا تھا۔

یو این آئی۔ع ا۔

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.