شاہ نے حیرت ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی اروند کیجریوال جواہرلال نہرو یونیورسٹی (جے این یو) طلبہ یونین کے سابق لیڈروں عمر خالد اور کنہیا کمار کے خلاف غداری کے الزامات پر خاموش کیوں ہیں؟
وزیر داخلہ نے کملا نگر علاقہ میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا 'میں 12 دن سے پوچھ رہا ہوں، لیکن وہ (کیجریوال) خاموش ہیں'۔
انہوں نے کہا کہ دہلی حکومت ایک سال سے زیادہ عرصے سے اس مسئلے کو دبا کر بیٹھی ہے لیکن سال 2016 معاملے کے غداری کے ملزمان پر مقدمہ چلانے کی اجازت نہیں دی۔
شاہ نے کہا 'اس سال دہلی کا انتخابات 'نظریاتی لڑائی ' کا ہے۔ ایک طرف کانگریس کے راہل گاندھی و کیجریوال اور ان کی پارٹی ہے، جنہیں قومی سلامتی کے معاملے پر کوئی فکر نہیں ہے۔
دوسری طرف بی جے پی اور وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں مرکزی حکومت قومی سلامتی کے معاملے میں پابند عہد ہے'۔
انہوں نے کہا 'کیجریوال جے این یو طلبا یونین کے سابق رہنماؤں کے خلاف غداری کے الزامات کے معاملے پر خاموش ہیں کیونکہ ان کے پاس 'بولنے کی ہمت' نہیں ہے'۔
انہوں نے کہا 'کیجریوال نے ٹوئٹر پر مجھ سے کہا کہ ہمیں شرجيل کو گرفتار کرنا چاہیے۔ ہم نے اگلے دن ہی اسے (شرجيل کو) گرفتار کیا۔