حالانکہ ابھی تک مولانا سعد کو پولیس نے گرفتار نہیں کیا ہے، لیکن دہلی پولیس اور اس کی کرائم برانچ کی ٹیم ان کو تلاش کررہی ہے۔
دہلی کے نظام الدین میں واقع تبلیغی جماعت کے مرکز کے پروگرام میں اجتماع کرنے اور لوگوں کو جمع کرنے کے الزام میں مولانا سعد کاندھلوی کی مشکلات میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے، اس سے قبل انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے مولانا سعد اور دیگر لوگوں کے خلاف منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔
حالانکہ مولانا سعد کی جانب سے اس سلسلے میں وضاحت کی گئی ہے کہ انہوں نے لاک ڈاون کی خلاف ورزی نہیں کی ہے، اور نہ ہی مرکز میں لوگوں کا ہجوم اکٹھا کیا ہے، مرکز کی جانب سے جاری ایک بیان میں واضاحت کی گئی ہے کہ وہاں منعقد ہونے والے پروگرام سے متعلق پولیس اور انتطامیہ کو پہلے ہی اطلاع دے دی گئی تھی اور وہ انتظامیہ کے ساتھ پورا تعاون کرنے کے لیے تیار ہیں۔