ETV Bharat / bharat

تبلیغی جماعت کے 91 غیر ملکی ارکان کی ضمانت منظور

دہلی کے چیف میٹروپولیٹن مجسٹریٹ گورموہینہ کور نے غیرملکیوں کو ہر ایک پر دس ہزار روپے کا ذاتی مچلکہ پیش کرنے پر ضمانت منظور کرلی ہے۔

delhi court grants bail to 91 foreigners from 21 countries
متعدد ممالک کے 91 غیر ملکیوں کی ضمانت منظور
author img

By

Published : Jul 9, 2020, 2:18 PM IST

دہلی کی ایک عدالت نے ان 91 غیر ملکی شہریوں کی ضمانت منظور کی جنہوں نے مارچ میں نظام الدین مرکز میں تبلیغی جماعت کے اجتماع میں شرکت کی تھی۔

ان غیر ملکیوں پر الزام لگایا گیا تھا کہ وہ ویزا کی شرائط کی خلاف ورزی کرکے غیر قانونی طور پر مذہبی سرگرمیوں میں مصروف تھے۔

سماعت کے دوران تمام غیر ملکی شہریوں کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے عدالتی کارروائی سے واقف کرایا گیا۔ جو ایک ہوٹل میں قیام پذیر تھے۔

ان سب پر یہ بھی الزام لگایا گیا کہ کورونا پھیلنے کے بعد جاری حکومتی رہنما خطوط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نظام الدین مرکز میں شرکت کی۔

ان کی شناخت متعلقہ ممالک کے ہائی کمیشنز اور سفارت خانوں کے متعلقہ عہدیداروں کے ساتھ ساتھ تفتیشی افسران نے بھی کی۔

ان غیر ملکیوں کا تعلق افغانستان، برازیل، چین، امریکہ، یوکرین، آسٹریلیا، مصر، روس، الجیریا، بیلجیئم، سعودی عرب، اردن، فرانس، قازقستان، مراکش، تیونس، برطانیہ، فجی، سوڈان، فلپائن اور ایتھوپیا وغیرہ سے ہیں۔

اس کے علاوہ عدالت نے اس معاملے میں درج 122 ملائیشیائی شہریوں کی پہلے ہی ضمانت منظور کرلی تھی۔

بتادیں کہ عدالت نے اس معاملے میں 36 مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے 956 غیر ملکی شہریوں کے خلاف دائر 59 چارج شیٹوں کا نوٹس لیا اور ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ ملزمان کو مختلف تاریخوں پر پیش ہونے کے لیے طلب کیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.