دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو دہلی پولیس کے ذریعے گھر میں ہی نظر بند کر دیا گیا ہے، عام آدمی پارٹی کا الزام ہے کہ گھر کے باہر سکیورٹی میں اضافہ کر دیا گیا ہے اور انہیں باہر جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔
عام آدمی پارٹی کے آفیشیل ٹویٹر ہینڈل پر اس سلسلے میں ایک ٹویٹ کیا گیا ہے جس میں پارٹی نے یہ جانکاری دی ہے کہ جب سے اروند کیجریوال سنگھو بارڈر پر کسانوں کی تحریک میں شامل ہو کر واپس لوٹے ہیں تب سے ہی ان کے گھر کے باہر نظر بند کی صورتحال بنی ہوئی ہے۔
عام آدمی پارٹی کا کہنا ہے کہ گھر کے باہر سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے اور اب اسے باہر آنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے، اس کی وجہ سے دہلی کے وزیر اعلی کی تمام میٹنگز منسوخ کر دی گئی ہیں۔