ETV Bharat / bharat

دہلی اسمبلی انتخابات ملک کا مستقبل طئے کرے گا: مودی - بھارتیہ جنتا پارٹی

وزیراعظم نریندر مودی نے قومی دارالحکومت دہلی میں انتخابی تشہیری مہم کے دوران ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 8 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات 21 ویں صدی کے بھارت کا مستقبل طے کرنا والا ہے۔

وزیراعظم نریندر مودی
وزیراعظم نریندر مودی
author img

By

Published : Feb 3, 2020, 7:40 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 1:21 AM IST

وزیراعظم مشرقی دہلی کے کڑکڑ ڈوما میں واقع سی بی ڈی میدان میں مشرقی دہلی اور شمال مشرقی دہلی پارلیمانی حلقہ میں آنے والے 20 اسمبلی حلقوں کے لیے بی جے پی کے امیدواروں کے حق میں ریلی سے خطاب کررہے تھے۔

وزیراعظم نریندر مودی، ویڈیو

نریندر مودی نے دہلی میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)کے امیدواروں کے حق میں پہلی انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہلی صرف ایک شہر نہیں ہے بلکہ یہ ہمارے ملک کی وراثت ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'دہلی مختلف رنگوں کو ایک جگہ سمیٹی ہوئی ایک زندہ روایت ہے، دہلی سب کا خیر مقدم کرتی ہے۔

نریندر مودی نے کہا ہے کہ 'دہلی اسمبلی کا یہ انتخاب اسی فخر کو 21 ویں صدی میں شناخت اور پہچان دینے کے عزم کا ہے، یہ انتخابات ایک ایسے عشرے کا پہلا انتخاب ہے جو 21 ویں صدی کے بھارت اور صدی میں ملک کے دارالحکومت کا مستقبل طے کرنے والا ہے۔

اس موقع پر بی جے پی دہلی یونٹ کے صدر منوج تیواری سمیت کئی دیگر رہنمااور بی جے پی امیدوار موجود تھے۔

مودی نے کہا کہ لوک سبھا انتخابات میں دہلی کے لوگوں نے ایک ایک ووٹ سے بی جے پی کی طاقت میں اضافہ کیا اور سات پارلیمانی نشستیں بی جے پی کی جھولی میں ڈال کر یہ ثابت کیا تھا کہ دہلی کی عوام کس سمت میں سوچ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'ملک بدلنے میں دہلی کے لوگوں نے بہت مدد کی ہے اور اب ان کا ووٹ اپنی دہلی کو بھی تبدیل کرے گا، انہوں نے ریلی میں موجود ہجوم کی طرف ہاتھ اٹھاتے ہوئے کہا کہ دہلی کے لوگوں کے دل میں کیا ہے یہ بتانے کی ضرورت نہیں یہ آج صاف صاف نظر آرہا ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ 'دہلی اسمبلی انتخابات کے لیے گزشتہ کئی دنوں سے بی جے پی اور حلیف جماعتوں کے کئی سینیئر رہنما، بی جے پی امیدوار، کارکنان اور یہاں کے متحرک شہری، آپ کے درمیان آرہے ہیں اور اپنی بات رکھ رہے ہیں۔

نریندر مودی نے کہا کہ وہ پہلی انتخابی ریلی سے خطاب کررہے ہیں اور یہاں جو نظر آرہا ہے اسے دیکھ کر صاف لگ رہا ہے کہ دہلی کے لوگوں کے دل میں کیا ہے۔

Intro:Body:

NationalPosted at: Feb 3 2020 6:05PM

دہلی اسمبلی انتخابات 21ویں صدی کےہندوستان اور ملک کی راجدھانی کا مستقبل طے کرنے والا:مودی

دہلی اسمبلی انتخابات 21ویں صدی کےہندوستان اور ملک کی راجدھانی کا مستقبل طے کرنے والا:مودی

نئی دہلی، 3 فروری (یو این آئی)وزیراعظم نریندر مودی نے پیر کو کہا ہے کہ دہلی اسمبلی کے لئے 8 فروری کو ہونے والے انتخابات ایک ایسے عشرہ کا پہلا انتخابات ہے جو 21ویں صدی کے ہندوستان اور صدی میں ملک کی راجدھانی کا مستقبل طے کرنا والا ہے۔

مسٹر مودی نے آج یہاں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)کے امیدواروں کے حق میں پہلی انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہلی صرف ایک شہر نہیں ہے بلکہ یہ ہمارے ہندوستان کی وراثت ہے۔

دہلی مختلف رنگوں کو ایک جگہ سمیٹے ہوئے ایک زندہ روایت ہے۔ یہ دہلی سب کا خیرمقدم کرتی ہے۔ انہوںنے کہا ہے کہ دہلی اسمبلی کا یہ انتخابات اسی فخر کو 21 ویں صدی میں شناخت اور پہچان دینے کے عزم کا ہے۔ یہ انتخابات ایک ایسے عشرے کا پہلا انتخاب ہے جو 21ویں صدی کے ہندوستان اور صدی میں ملک کی راجدھانی کا مستقبل طے کرنے والا ہے۔

وزیراعظم مشرقی دہلی کے کڑکڑڈوما میں واقع سی بی ڈی میدان میں مشرقی دہلی اور شمال مشرقی دہلی پارلیمانی حلقہ کے تحت آنے والی 20 اسمبلی حلقوں کے لئے بی جے پی کے امیدواروں کے حق میں ریلی سے خطاب کررہے تھے۔اس موقع پر بی جےپی دہلی یونٹ کے صدر منوج تیواری سمیت کئی دیگر لیڈر اور بی جے پی امیدوار موجود تھے۔

مسٹر مودی نے کہا کہ لوک سبھا انتخابات میں دہلی کے لوگوں نے ایک ایک ووٹ سے بی جے پی کی طاقت میں اضافہ کیا اور ساتوں سیٹوں کی جھولی میں ڈال کر یہ بتادیا تھا کہ دہلی کی عوام کس سمت میں سوچ رہی ہے۔

ملک بدلنے میں دہلی کے لوگوں نے بہت مدد کی ہے اور اب ان کا ووٹ اپنی دہلی کو بھی بدلے گی۔ انہوں نے ریلی میں موجود بھیڑ کی طرف ہاتھ اٹھاتے ہوئے کہا کہ دہلی کے لوگوں کے دل میں کیا ہے یہ بتانے کی ضرورت نہیں یہ آج صاف صاف نظر آرہا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ دہلی اسمبلی کے انتخابات کے لئے گزشتہ کئی دنوں سے بی جے پی اور معاون پارٹیوں کے کئی سینر لیڈران، بی جے پی امیدوار، کارکنان اور یہاں کے متحرک شہری، آپ کے درمیان آرہے ہیں اور اپنی بات رکھ رہے ہیں۔

مسٹر مودی نے کہاکہ وہ پہلی انتخابی ریلی سے خطاب کررہے ہیں اور یہاں جو نظر آرہا ہے اسے دیکھ کر صاف لگ رہا ہے کہ دہلی کے لوگوں کے دل میں کیا ہے۔

Conclusion:
Last Updated : Feb 29, 2020, 1:21 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.