ETV Bharat / bharat

سی اے اے مخالف مظاہرے دیکھ کر امید بندھتی ہے: سوارا بھاسکر

بالی وڈ اداکارہ سورا بھاسکر نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو کے دوران حکمران جماعت پر ملک کو تقسیم کرنے کا الزام عائد کیا۔

بالی وڈ اداکارہ سورا بھاسکر
بالی وڈ اداکارہ سورا بھاسکر
author img

By

Published : Jan 27, 2020, 11:29 PM IST

Updated : Feb 28, 2020, 5:08 AM IST

ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کے دوران سوارا بھاسکر نے متنازع شہریت ترمیمی قانون پر مرکزی حکومت پر جم کر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس قانون کے خلاف ملک بھر میں جو مظاہرے ہو رہے ہیں اسے دیکھ کر ایک امید بندھتی ہے۔

  • 'سی اے اے آئین مخالف ہے'

سوارا بھاسکر نے کہا کہ 'شہریت ترمیمی قانون آئین کی روح کے منافی ہے اور اس کے خلاف جتنے پر امن مظاہرے ہورہے ہیں انہیں دیکھ کر ایک امید بندھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'جب سی اے اے اور این آر سی کو لانے کی بات ہوئی تھی، اس وقت من میں کافی تکلیف ہوئی تھی، یہ قانون آئین مخالف ہے، اس کے علاوہ ہمارے جو اقدار ہیں اس کے بھی خلاف ہے۔

بالی وڈ اداکارہ سورا بھاسکر، ویڈیو

سوارا بھاسکر نے مزید کہا کہ 'اگر انسان کے طور پر پوچھیں تو وہ انسانیت کے بھی خلاف ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 'گزشتہ 6 برسوں میں، میں نے اپنے ملک کو نفرت کی راہ پر چلتے دیکھا ہے، جو لوگ یہاں حکمران ہیں وہ عوام کو بھڑکا رہے ہیں، یہاں آئین کی حکمرانی نہیں ہے، جو لوگ جرم کر رہے ہیں، ان کے خلاف کوئی کاروائی نہیں ہورہی ہے۔

سوارا نے کہا کہ 'جے این یو پر جن لوگوں نے حملہ کیا ابھی تک انہیں گرفتار کیوں نہیں کیا گیا؟'

  • 'یوپی پولیس کے خلاف کاروائی'

سوارا بھاسکر نے مزید کہا کہ 'اترپردیش میں جس طرح پر امن مظاہرین پر مبینہ بربریت کی گئی اس کے خلاف کاروائی ہونی چاہیے، اتر پردیش پولیس نے جو بھی کیا وہ شرمناک ہے، پولیس کا کام لاء اینڈ آرڈر کا تحفظ ہے نہ کہ اس کے ساتھ کھلواڑ'

  • 'صرف مسلمان مظاہرہ نہیں کر رہے'

ایک سوال کے جواب میں سورا بھاسکر نے کہا کہ 'اس متنازع قانون کے خلاف صرف مسلمان مظاہرہ نہیں کر رہے بلکہ غیر مسلم بھی اس لڑائی میں شامل ہیں اور اگر صرف مسلمان ہی اس کی مخالفت کر رہے ہوتے تو اس میں پریشانی کیا ہے؟'

  • 'بین الاقوامی دباؤ مثبت'

سورا بھاسکر نے بھارت پر بین الاقومی دباو کو مثبت قرار دیتے ہوئے کہا کہ 'جو بھی باہر سے دباؤ بنایا جارہا ہے وہ صحیح ہے اور جبکہ بھارت کی حکومت ضد پر اڑی ہوئی ہے، ہمارے ملک میں پہلے سے ہی اتنی پریشانیاں ہیں، ایسے حالات میں اس قانون کی ضرورت نہیں ہے بلکہ بیروزگاری کے مسئلے کو حل کرنا ضروری ہے۔

  • 'شرجیل امام کا بیان سطحی ہے'

جے این یو کے طالب علم شرجیل امام کے آسام کو کاٹنے والے بیان کو سطحی قرار دیتے ہوئے سوار نے کہا کہ اس کے بیان سے اس احتجاج کا کچھ لینا دینا نہیں، ہم سب بھارت کے اتحاد پر بھروسہ کرتے ہیں اور اس پر کسی کو شک نہیں۔'

Intro:" ملک تقسیم کی راہ پر "

بالی ووڈ اداکارہ سورا بھاسکر نے ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ سہیل اختر سے خصوصی گفتگو کے دوران حکمران جماعت پر ملک کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا، شہریت قانون پر حکومت پر جم کر برسی اور کہا کہ اس قانون کے خلاف ملک بھر میں جو مظاہرے چل رہے ہیں، اسے دیکھ کر امید بندھتی ہے

" قانون آئین مخالف "

بھاسکر نے کہا کہ "شہریت قانون کے خلاف جتنے پرامن مظاہرے ہورہے ہیں، ان کو دیکھ کر امید بندھتی ہے، جب سی اے اے اور این آر سی کو لانے کی بات ہوئی تھی، اس وقت من میں کافی تکلیف ہوئی تھی، وہ قانون آئین مخالف ہے، اس کے علاوہ ہمارے جو اقدار ہیں اس کے بھی خلاف ہے، اگر انسان کے طور پر پوچھیں تو وہ انسانیت کے بھی خلاف ہے۔" انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ 6 سال میں میں نے اپنے ملک کو نفرت کی راہ پر چلتے دیکھا ہے، جو لوگ یہاں حکمران ہیں وہ لوگوں کو بھڑکا رہے ہیں، آئین کی حکمرانی نہیں ہے، جو لوگ جرم کر رہے ہیں، ان کے خلاف کوئی کاروائی نہیں ہورہی ہے۔جے این یو پر جن لوگوں نے حملہ کیا ابھی تک انہیں گرفتار کیوں نہیں کیا گیا؟"

"یوپی پولیس کے خلاف کاروائی"

محترمہ بھاسکر نے مزید کہا کہ اترپردیش میں جس طرح پرامن مظاہرین پر بربریت کی ہے، اس کے خلاف کاروائی ہونی چاہئے۔ یوپی پولیس نے جو کیا وہ شرمناک ہے، پولیس کا کام لاء اینڈ آرڈر کا تحفظ ہے نہ کہ اس کے ساتھ کھلواڑ۔۔"

"صرف مسلمان مظاہرہ نہیں کر رہے"

ایک سوال کے جواب میں سورا بھاسکر نے کہا کہ صرف مسلمان مظاہرہ نہیں کر رہے بلکہ ہندو بھی اس لڑائی میں شامل ہیں۔ اور اگر صرف مسلمان ہی اس کی مخالفت کر رہے ہوتے تو اس میں پریشانی کیا ہے؟ "

Body:" بین الاقوامی دباؤ مثبت "

سورا بھاسکر نے بھارت پر بین الاقومی دباو کو مثبت قراردیتے ہوئے کہا کہ جو بھی باہر سے دباو بنایا جارہا ہے، وہ صحیح ہے، اور یہ سرکار ضد پر ہے، ہمارے ملک میں پہلے سے ہی اتنی پریشانیاں ہیں، ایسے حالات میں اس قانون کی ضرورت نہیں ہے۔"

" شرجیل امام کا بیان گھٹیا "
جے این یو کے طالب علم شرجیل امام کے آسام کو کاٹنے والے بیان کو گھٹیا قرار دیتے ہوئے بھاسکر نے کہا کہ اس کے بیان سے اس مہم کا کوئی لینا دینا نہیں، ہم سب بھارت کے اتحاد پر بھروسہ کرتے ہیں اور اس پر کسی کو شک نہیں۔"

Conclusion:
Last Updated : Feb 28, 2020, 5:08 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.