ETV Bharat / bharat

دہلی آتشزدگی سانحہ: عمارت کا مالک گرفتار

قومی دارالحکومت دہلی کے اناج منڈی علاقہ کی ایک فیکٹری میں بھیانک آتشزدگی کے واقعے کے بعد عمارت کے مالک کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کر لیا ہے۔

author img

By

Published : Dec 8, 2019, 5:16 PM IST

Updated : Dec 8, 2019, 9:21 PM IST

عمارت کا مالک گرفتار
عمارت کا مالک گرفتار

عمارت کے مالک کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 304 کے تحت مقدمہ درج کر کے پولیس نے عمارت کے مالک ریحان نامی شخص کو گرفتار کیا ہے۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

دہلی کے جھانسی روڈ پر واقع اناج منڈی علاقہ کی ایک فیکٹری میں بھیانک آتشزدگی میں 43 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

فائربریگیڈ کی 30 گاڑیوں کے عملے نے بڑی مشقت کے بعد آگ پر قابو پالیا ہے۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

دہلی فائر بریگیڈ کے ڈپٹی چیف افسر نے اس واقعہ کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ 'آگ پر قابو پالیا گیا ہے اور موقع پر سے درجنوں افراد کو بحفاظت باہر نکالا گیا ہے۔'

انہوں نے بتایا کہ 'دھوئیں سے متاثر 50 افراد کو اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے 43 افراد کے موت کی تصدیق کر دی۔'

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

انہوں نے بتایا کہ 'فیکٹری میں اسکول بیگ، بوتلیں اور دیگر چیزیں تیار کی جاتی تھیں۔ ہلاک شدگان میں زیادہ تر مزدور ہیں۔'

انہوں نے بتایا کہ 'انتظامیہ آگ لگنے کی وجوہات کا پتہ لگانے کی کوشش کر رہی ہے۔'

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Dec 8, 2019, 9:21 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.