اس سے ایک روز قبل انہوں نے خلیج فارس کے ممالک سے باہمی احترام کی بنیاد پر بات چیت کرکے اپنے اختلافات حل کرنے کی درخواست کی تھی۔
روس کا تین روزہ سفر مکمل کرنے کے بعد وزیر دفاع راجناتھ سنگھ ماسکو سے تہران پہنچے ہیں۔
انہوں نے ماسکو میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے دفاع کے اجلاس میں شرکت کی۔ وزیر دفاع نے اس دوران روس، چین اور وسطی ایشیائی ممالک کے اپنے ہم منصبوں کے ساتھ دوطرفہ بات چیت بھی کی۔
وزیر دفاع کے دفتر نے ٹویٹ کیا، 'وزیر دفاع راجناتھ سنگھ آج رات تہران پہنچ گئے۔ اس دورے میں وہ ایران کے وزیر دفاع (بریگیڈیئر جنرل عامر حاتمی) سے ملاقات کریں گے۔
بھارت نے جمعہ کے روز کہا کہ وہ خلیج فارس کی صورتحال پر 'گہری تشویش' کا شکار ہے اور خطے کے ممالک سے باہمی احترام کی بنیاد پر بات چیت کے ذریعے اپنے اختلافات کو حل کرنے کی درخواست کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 'عالمی سطح پر سپلائی چین کے لیے بھارت مسلسل کوشاں'
ایران، امریکہ اور متحدہ عرب امارات سے متعلق حالیہ ہفتوں میں خلیج فارس میں ہونے والے متعدد واقعات نے خطے میں تناؤ میں اضافہ کیا ہے۔
راجناتھ سنگھ نے یہاں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا، 'ہمیں خلیج فارس کی صورتحال پر بہت تشویش ہے۔'