وزیردفاع نے روانگی سے قبل ٹویٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس حیرت انگیز ملک کے لیے یہ بھارت کے کسی بھی وزیر دفاع کا پہلا دورہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ اس دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعلقات کو گہرے اور مضبوط بنانے پر زور دیں گے۔
اپنے اس دورہ کے دوران وہ موزمبیق کے وزیراعظم ، وزیر دفاع ، وزیر داخلہ اور وزیر خارجہ سے ملاقات کریں گے۔ اس دوران وہ تین یاد داشت مفاہتوں پر دستخط کریں گے جو دفاعی امور سے متعلق ہوں گی۔
وزیراعظم نریندر مودی نے سن 2016 میں موزمبیق کا دورہ کیا تھا۔ اس دورے کے بعد بھارت اور موزمبیق کے درمیان دو طرفہ تعلقات میں بہتری کی امید ہے۔