ETV Bharat / bharat

وزیردفاع اور وزیر خارجہ 18 دسمبر کو واشنگٹن روانہ ہوں گے - جے شنکر 18دسمبر کو ہونے والے بھارت و امریکہ دوسرے مذاکریے میں شرکت کے لیے واشنگٹن جائیں گ

وزیرخارجہ کے ترجمان رویش کمار نے بریفنگ میں بتایا کہ بھارت امریکہ کے مابین دو طرفہ بات چیت  کے دوسرے مذاکریے میں مسٹر سنگھ اور ڈاکٹر جے شنکر بھارتی وفد کی قیادت کریں گے۔

ای ٹی وی بھارت
وزیردفاع اور وزیر خارجہ 18 دسمبر کو واشنگٹن روانہ ہوں گے
author img

By

Published : Dec 12, 2019, 9:33 PM IST

وزیردفاع راجناتھ سنگھ اور وزیر خارجہ ایس جے شنکر 18دسمبر کو ہونے والے بھارت و امریکہ دوسرے مذاکریے میں شرکت کے لیے واشنگٹن جائیں گے۔

وزیرخارجہ کے ترجمان رویش کمار نے بریفنگ میں بتایا کہ بھارت امریکہ کے مابین دو طرفہ بات چیت کے دوسرے مذاکریے میں مسٹر سنگھ اور ڈاکٹر جے شنکر بھارتی وفد کی قیادت کریں گے۔

واضح رہے کہ بھارتی وزیردفاع امریکی وزیر خارجہ اوروزیر دفاع سے ملاقات کریں گے اور بھارت و امریکہ کے درمیان دفاع اور سلامتی سے متعلق مسائل اور اپنی اپنی خارجہ پالیسی میں ایک دوسرے سے متعلق پالیسیوں کے تناظر میں جائزہ لیں گے۔

رویش کمار نے کہا کہ اس کے علاوہ دونوں فریق اہم علاقائی اور عالمی مسائل پر بھی غوروخوض کریں گے۔

مزید پڑھیں: این آر سی کا خوف: مغربی بنگال میں پوسٹ آفس کے باہر بڑی تعداد میں لوگوں کی بھیڑ

بھارت امریکہ دو طرفہ مذاکرے کا آغاز ستمبر 2018 میں ہوا تھا تاکہ دونوں ملکوں کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کو ایک مثبت اورمستقل نقطہ نظر، سفارتی اور سلامتی سے متعلق کوششوں کو نئی انٹیگریٹڈ انرجی مہیا کروائی جا سکے۔

اس کا پہلا اجلاس نئی دہلی میں ہوا تھا جس میں بھارتی وفد کی قیادت سابق وزیر خارجہ سشما سوراج اور وزیر دفاع نرملا سیتا رمن نے کی تھی۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.