دہلی کی راوز ایونیو عدالت نے جمعرات کو سمتا پارٹی کی سابق صدر جیا جیٹلی اور پارٹی کے سابق ساتھیوں گوپال پچیروال اور میجر جنرل (ریٹائرڈ) ایس پی مرگئی کو 20 برس پرانے دفاعی سودا بدعنوانی معاملہ میں چار برس کی قید کی سزا سنائی ہے۔
مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آبی) نے قصورواروں کو زیادہ سے زیادہ سات برس جیل کی سزا دینے کی بدھ کو عدالت سے درخواست کی تھی۔ سی بی آئی عدالت کے خصوصی جج وریندر بھٹ نے سماعت کے بعد آج تک کے لئے اپنا فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔
اس معاملہ میں ایک دیگر ملزم سریندر کمار سریکھا بعد میں گواہ بن گیا تھا۔عدالت نے سزا کے علاوہ تینوں پر ایک ایک لاکھ روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا ہے اور دوپہر تین تک تینوں کو خودسپردگی کرنے کی ہدایت دی ہے۔