ETV Bharat / bharat

کورونا وائرس کے نئے کیسز میں کمی، تقریباً چار ہزار افراد صحتیاب - covid 19

ملک میں مسلسل دو دنوں سے کورونا وائرس کے نئے کیسز میں جزوی طور پر کمی اور گذشتہ 24 گھنٹے میں 3935 افراد کے صحتیاب ہونے سے جہاں تھوڑی راحت ملی ہے، وہیں پچھلے 24 گھنٹے میں وائرس کے چھ ہزار 387 نئے کیسزسامنے آنے کے بعد ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد ڈیڑھ لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔

کورونا وائرس
کورونا وائرس
author img

By

Published : May 27, 2020, 8:12 PM IST

کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک کی فہرست میں بھارت پوری دنیا میں 10 ویں مقام پر ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں اس وائرس کے چھ ہزار 387 نئے کیسز درج کیے گئے ہیں اور 170 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

وہیں اس مدت میں تین ہزار 935 افراد کے صحتیاب ہونے سے یہ تعداد 64 ہزار 426 ہوگئی ہے۔

مرکزی وزارت صحت و خاندانی فلاح و بہبود کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اب تک کورونا وائرس سے ایک لاکھ 51 ہزار 767 افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ چار ہزار 337 افراد کی موت ہوئی ہے۔

ملک میں فی الحال کورونا وائرس کے کل 83 ہزار چار فعال کیسز ہیں، ایک روز قبل 6 ہزار 535، پیر کے روز 6 ہزار 977، اتوار اور سنیچر کے روز بالترتیب 6 ہزار 676 اور 6 ہزار 654 نئے کیسز سامنے آئے تھے۔

ملک میں اس وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والی ریاست مہاراشٹر ہے جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2091 نئے کیسز سامنے آنے سے وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 54 ہزار 758 ہوگئی ہے جبکہ 1792 افراد کی موت ہوئی اور 16 ہزار 954 افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔

کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملے میں تمل ناڈو دوسرے نمبر پر ہے جہاں اب تک 17 ہزار 728 افراد اس سے متاثر اور 127 افراد کی موت ہوئی ہے وہیں 9 ہزار 342 افراد کو علاج کے بعد مختلف اسپتالوں سے چھٹی مل چکی ہے۔

کووڈ 19 سے متاثر ہونے کے معاملے میں ریاست گجرات تیسرے نمبر پر ہے، گجرات میں اب تک 14 ہزار 821 افراد اس سے متاثر اور 915 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ علاوہ ازیں 7ہزار 139 افراد اس بیماری سے صحتیاب ہوئے ہیں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.