ETV Bharat / bharat

ملک میں کورونا کے فعال کیسز میں کمی - کورونا کے فعال کیسز میں کمی

مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران انفیکشن کے 14545 نئے کیسز درج کیے گئے ہیں، جس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ چھ لاکھ 25 ہزار ہوگئی ہے۔

decrease in active cases of corona in country
ملک میں کورونا کے فعال کیسز میں کمی
author img

By

Published : Jan 22, 2021, 6:00 PM IST

ملک میں کورونا انفیکشن کے نئے معاملوں کے مقابلے میں اس وبا کو شکست دینے والے افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، جس کی وجہ سے فعال کیسز کی تعداد میں بھی مسلسل کمی آرہی ہے۔

موجودہ وقت میں فعال کیسز کی تعداد کم ہوکر 188688 رہ گئی ہے، مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جمعہ کو جاری اعداد و شمار کے مطابق، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران انفیکشن کے 14545 نئے کیسز درج کیے گئے ہیں، جس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ چھ لاکھ 25 ہزار ہوگئی ہے، یومیہ کیسز کی تعداد گذشتہ 11 دن سے 15-16 ہزار کے قریب ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 18002 مریض صحت مند ہوئے ہیں، جس سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد ایک کروڑ دو لاکھ 83 ہزار 708 اور فعال کیسز 3620 کم ہوکر 188688 رہ گئے ہیں، اسی دوران 163 مریضوں کی موت ہونے کے باعث مرنے والوں کی تعداد ایک لاکھ 53 ہزار 32 ہوگئی ہے۔

ملک میں صحت یابی کی شرح بڑھ کر 96.78 فیصد ہوگئی ہے اور فعال کیسز کی شرح 1.78 ہے، جبکہ اموات کی شرح اب بھی 1.44 فیصد پر مستحکم ہے۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.