دہلی پولیس نے بتایا کہ جمعہ کے روز شمالی دہلی کے مکھرجی نگر علاقہ میں ایک نالے سے ایک شخص کی گلی ہوئی لاش برآمد ہوئی۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس کو صبح 11.30 بجے کے قریب ایک نالے میں ایک تیرتے ہوئے جسم سے متعلق اطلاع موصول ہوئی۔
پولیس نے بتایا کہ جائے وقوع پرپہنچتے ہی انہوں نے دیکھا کہ لاش ناقابل شناخت ہے اور گل گئی ہے اور اس پر کوئی نشان نہیں تھا۔ انہوں نے بتایا کہ نعش پوسٹ مارٹم کے لئے بابو جگجیون رام میموریل ہسپتال منتقل کردی گئی۔
پولیس کے مطابق ، خیال کیا جاتا ہے کہ متاثرہ شخص کی عمر لگ بھگ 30 تا 40 سال کے درمیان تھی۔انہوں نے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں کی شناخت کے لئے کوششیں جاری ہیں۔