انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن (آئی اے ٹی اے) کی رپورٹ میں کہا گیا کہ عالمی مال ڈُھلائی ٹریفک میں گزشتہ برس اپریل کے مقابلہ میں اس برس اپریل میں 27.7 فیصد کمی ہوئی ہے۔
پروازوں پر پابندیوں کی وجہ سے دستیاب مال ڈُھلائی کی صلاحیت میں 42 فیصد کمی واقع ہوئی۔
آئی اے ٹی اے کے ڈائریکٹر جنرل اور چیف ایگزیکٹو آفیسر الیگزینڈر ڈی زونائیک نے کہا کہ 'ہوائی مال ڈُھلائی کی دستیاب صلاحیت میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔ ڈیمانڈ میں اپریل 2019 کے مقابلہ میں 27.7 فیصد کمی دیکھی گئی ہے جبکہ صلاحیت میں 42 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔
اس کی بنیادی وجہ مسافروں کی پروازوں کا تقریبا منقطع ہونا ہے۔ مسافر جہازوں میں بھی کافی سامان بھیجا جاتا ہے۔ حکومتوں کو یہ یقینی بنانا ہوگا کہ سپلائی کا سلسلہ بلاتعطل جاری رہے۔ کارگو جہاز نے بہت سے ممالک میں کام کرنا شروع کردیا ہے، لیکن افریقی اور لاطینی امریکی ممالک میں پابندیوں کی وجہ سے کارگو کی مانگ کم ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق اپریل کے دوران ہوائی مال ڈُھلائی میں لاطینی امریکہ میں سب سے زیادہ 43.7 فیصد کمی واقع ہوئی۔ مغربی ایشیاء میں 38.3 فیصد یورپ میں 33.7 فیصد، ایشیاء پیسیفک میں 31 فیصد، افریقہ میں 21.7 فیصد اور شمالی امریکہ میں 11.5 فیصد کمی درج کی گئی ہے۔