ریاست بہار کے ضلع کیمور میں چھٹ پوجا سے لوٹ رہے ایک نوجوان کی کھمبے سے ٹکرانے کی وجہ سے موت ہو گئی ۔ یہ واقعہ رام گڑھ میں بندی پور کا ہے۔
اطلاع کے مطابق موہنیاں تھانہ علاقہ کا رہائشی 15 سالہ راہل کمار اپنے ماموں کے گاؤں بندی پور چھٹ پوجا میں شرکت کے لئے گیا تھا۔
ہفتہ کی صبح ، بھگوان بھاسکر کو ارادھیا دینے کے بعد گھر واپس لوٹ رہا تھا ، اچانک ایک لوہے کے کھمبے سے راہول کا سر ٹکرا گیا ۔
مزید پڑھیں ۔
عقیدت کا تہوار چھٹ پوجا پرامن طریقے سے اختتام پذیر
جس کے باعث راہل بری طرح زخمی ہوگیا۔ راہل کے ماموں اور دیگر رشتہ دار اسے فوراً اسپتال لے گئے ۔ تشویشناک صورتحال کو دیکھتے ہوئے ، اسے وارانسی ٹراما سینٹر ریفر کردیا گیا ، لیکن وارانسی جاتے وقت راستہ میں راہل نے دم توڑدیا۔