یہ واقعہ اے پی کے ضلع سریکاکلم میں پیش آیا۔کورونا سے ہوئی موت کے بعد اس شخص کے خاندان کے رکن نے اس خدشہ کا اظہار کیا تھا کہ اس کی آخری رسومات کی ادائیگی کے دوران کوئی بھی کورونا سے متاثر ہوسکتا ہے۔
اس خوف سے اس شخص کے ارکان خاندان نے اس کی آخری رسومات انجام نہیں دی جس کے بعد انڈین ریڈکراس سوسائٹی کے دس ارکان نے پروٹوکول کے مطابق اس شخص کی آخری رسومات انجام دینے کے لئے عہدیداروں کا تعاون کیا۔