خبر ایجنسی کے مطابق برطانیہ میں تیز طوفانی ہواؤں نے تباہی مچا رکھی ہے۔ 65 میل فی گھنٹہ سے زائد رفتار کی ہواؤں نے گھروں کی چھتیں اُڑا دیں، درخت جڑوں سے اُکھڑ گئے، متعدد گاڑیوں کو نقصان پہنچا، سائن بورڈز اُڑ کر بجلی کے تاروں پر جا گرے، ملبے اور درختوں سے کئی سڑکیں بند ہوگئیں جبکہ تیز ہواؤں کے باعث متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
ابھی تک طوفان سے کسی طرح کے جانی نقصانات کی اطلاع نہیں ہے۔