مہاراشٹرا حکومت نے پولیس کمشنرز اور ڈپٹی کمشنر آف پولیس (ڈی سی پی) کو اختیار دیا ہے کہ وہ بین ریاستی یا بین ضلعی سفر کی اجازت دے سکیں۔
مہاراشٹرا حکومت نے کہا ہے کہ 'پولیس کمشنریٹ والے شہروں میں متعلقہ ڈپٹی کمشنر پولیس (ڈی سی پی) کے پاس بین ریاستی یا بین ضلعی سفر کی اجازت کا اختیار ہوگا، لیکن ممبئی میٹروپولیٹن ریجن ڈیولپمنٹ اتھارٹی اور پونے میٹرو پولیٹن ریجن ڈیولپمنٹ اتھارٹی والے علاقوں میں لوگوں کو نقل و حرکت کی اجازت نہیں ہوگی۔'
اس میں مزید کہا گیا ہے کہ سفر کی اجازت کے لیے کسی بھی قریبی پولیس اسٹیشن میں مطلوبہ معلومات اور میڈیکل سرٹیفکیٹ کے ساتھ درخواست دے سکتے ہیں۔
اس کے بعد درخواست متعلقہ ڈی سی پی کو ارسال کی جائے گی اور درخواست کی جانچ پڑتال کے بعد فیصلہ کیا جائے گا۔