ETV Bharat / bharat

آکسفورڈ کورونا ویکسین کے تیسرے مرحلے پر، انسانی آزمائشوں پر ڈی سی جی آئی کی مہر - آکسفورڈ یونیورسٹی اور آسٹرا زینیکا کی کورونا ویکسین

کنٹرولر جنرل آف ڈرگس آف انڈیا (ڈی سی جی آئی) نے انگلینڈ کی آکسفورڈ یونیورسٹی کے ذریعہ تیار کی جانے والی کورونا وائرس کووڈ 19 کے ٹیکے ’کوویشیلڈ‘ کے لئے بھارت میں دوسرے اور تیسرے مرحلہ کے ٹیسٹ کی منظوری دے دی ہے۔

انسانی آزمائشوں پر ڈی سی جی آئی کی مہر
انسانی آزمائشوں پر ڈی سی جی آئی کی مہر
author img

By

Published : Aug 3, 2020, 4:57 PM IST

صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے آج بتایا کہ ڈی سی جی آئی نے آکسفورڈ یونیورسٹی اور دوا ساز کمپنی آسٹرا زینیکا کے ذریعہ تیار کردہ کورونا ویکسین کے بھارت میں 'فیز ٹو' اور 'فیز تھری' کے انسانی آزمائشوں کے لئے سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا کو اپنی منظوری دے دی ہے۔ .

پونے میں واقع سیرم انسٹی ٹیوٹ نے ’کوویشیلڈ‘ تیار کرنے کے لئے آسٹر زینیکا کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔ معاہدے کے مطابق سیرم انسٹی ٹیوٹ ہندوستان اور دوسرے کم اور اوسط آمدنی والے ممالک میں کوویشیلڈ کی سپلائی کرے گا۔ انسٹی ٹیوٹ رواں ماہ ملک بھر میں انسانی آزمائشوں کا تیسرا مرحلہ شروع کرے گا۔

آکسفورڈ کے اس ویکسین کے لئے دوسرے اور تیسرے مرحلہ کے ٹرائلز فی الحال برطانیہ میں ہورہے ہیں۔ اس کا تیسرا مرحلہ برازیل میں انسانی ٹسٹ اور جنوبی افریقہ میں پہلے اور دوسرے مرحلے کی انسانی آزمائش جاری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.