ETV Bharat / bharat

بی جے پی کی حکومت نے 'ٹیپو جینتی' پر روک لگائی - وزیراعلیٰ بی ایس یدی یورپا

بی جے پی ٹیپو سلطان کو ایک ظالم حکمراں قرار دیتی ہے، جبکہ کانگریس پارٹی مطابق ٹیپو سلطان ایک ہیرو تھے، جنھوں نے انگریزوں کے خلاف لڑائی میں نہایت اہم کردار ادا کیا۔

BS Yediyurappa with cabinet
author img

By

Published : Jul 30, 2019, 5:07 PM IST

ریاست کرناٹک میں اقتدار میں آتے ہی نو منتخب وزیراعلیٰ بی ایس یدی یورپا نے کنڑ اور کلچر ڈپارٹمنٹ کو ٹیپو سلطان جینتی نہیں منانے کا حکم دیا ہے۔

یہ فیصلہ گذشتہ روز کابینہ کی میٹنگ کے دوران کیا گیا۔

ریاست کرناٹک میں ٹیپو جینتی کا معاملہ پہلے سے ہی موضوع بحث رہا ہے اور بی جے پی اکثر اس کی مخالفت کرتی رہی ہے۔

بی جے پی ٹیپو سلطان کو ایک ظالم حکمراں قرار دیتی ہے، جبکہ کانگریس پارٹی مطابق ٹیپو سلطان ایک ہیرو تھے، جنھوں نے انگریزوں کے خلاف لڑائی میں نہایت اہم کردار ادا کیا۔

اٹھارویں صدی کے میسور کے حکمراں ٹیپو سلطان کی جینتی ہر برس 10 نومبر کو منائی جاتی ہے لیکن اب جب ریاست میں بی جے پی اقتدار میں آ گئی ہے تو اس پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

گذشتہ برس کانگریس ۔ جے ڈی ایس حکومت میں ٹیپو جینتی دھوم دھام سے منائی گئی تھی۔

سنہ 2015 سے کانگریس کی قیادت والی کرناٹک حکومت کی جانب سے ٹیپو جینتی منانے کی شروعات کی گئی تھی۔

کرناٹک کے سابق وزیراعلی کرناٹک حکومت کے اس فیصلے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا: 'میں ٹیپو جینتی کی شروعات کی تھی۔ میرے مطابق وہ جنگ آزادی کے پہلے مجاہد تھے۔ بی جے پی سیکولر نہیں ہے۔'

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.