ETV Bharat / bharat

ممبئی فٹ اوور بریج سانحہ: فڑنویس نے زخمیوں کی عیادت کی - undefined

ممبئی فٹ اوور بریج سانحہ میں زخمی ہونے والے مریضوں سے مہاراشٹر کے وزیراعلی دیویندر فڑنویس نے ملاقات کی۔

Davendra visits injured people in Mumbai.
author img

By

Published : Mar 15, 2019, 3:32 PM IST

ممبئی فٹ اوور بریج سانحہ میں زخمی ہونے والے مریضوں سے مہاراشٹر کے وزیراعلی دیویندر فڑنویس نے ملاقات کی۔

مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ دیویندر فڑنویس نے جمعے کے روز ایس ٹی جارج ہسپتال میں زخمی مریضوں کی عیادت کی اور ان کی خیریت پوچھی۔ نیز انہوں نے ان کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی ۔

میڈیا سے بات کرتے ہوے فڑنویس نے کہا کہ میں اس حادثے میں زخمی ہونے والے تقریبا تمام ہی افراد سے ملاقات کی ہے۔ 10 مریض جنرل وارڈ میں جبکہ ایک آئی سی یو میں داخل ہے اور خطرے سے باہر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں کی آمدورفت کے لئے میں نے ممبئی میونسپل کارپوریشن سے بھی پل کو شام تک مرمت کر نے کو کہا ہے۔

واضح راہے کہ جمعرات کو تقریباً 7:30 بجے ممبئی کا مصروف ترین فٹ اوور برج منہدم ہوگیا جس میں دب کر 6 لوگوں کی موت ہوگئی اور متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

Intro:Body:

aneesa

Conclusion:

For All Latest Updates

TAGGED:

aneesa
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.