ایک طرف تو پورے ملک میں لاک ڈاؤن نافذ ہے اور عوام سے اس وبا سے کیسے احتیاط برتیں بیدار کیا جا رہا ہے، اسکے لئے لگاتار انتظامیہ کی جانب سے لوگوں کی اسکریننگ بھی کی جا رہی ہے۔
اسی درمیان دربھنگہ ضلع کے سرکاری فیس بک پیج پر کلکٹر دربھنگہ کو مارنے پر دو لاکھ روپے کے انعام کی دھمکی نے سرکاری محکمے میں کھلبلی پیدا کر دیا ہے۔آفیشل ویب سائٹ پر دربھنگہ کے کلکٹر ڈاکٹر تیاگ راجن ایس ایم نے جمعرات کو اپنے دفتر میں نگر کمشنر اور وارڈ کمشنروں کے ساتھ ایک جائزہ مٹنگ کیا تھا جس میں یہ فیصلہ لیا گیا تھا کہ جمعہ کے روز شہری علاقوں میں دوسرے ریاست سے آئے لوگوں کی اسکریننگ کی جائے گی۔
کلکٹر نے شہر کی عوام سے مدد کرنے کی اپیل کی تھی تاکہ کرونا جیسی وبا پر قابو پایا جا سکے، اس خبر کو ضلع انتظامیہ نے اپنے آفیشل فیس بک پیج پر بھی اپڈیٹ کر دیا تھا۔ اسی پوسٹ پر کسی فیضل نام کے ایک آئی ڈی سے کلکٹر دربھنگہ کو گولی مارنے والے افراد کو دو لاکھ انعام دینے کی بات لکھی گئی ہے۔
وہیں اس بابت کلکٹر دربھنگہ تیاگ راجن ایس ایم نے کہا کہ ایسی حرکت کرنے والے کے خلاف کاروائی کی جائے گی اور پولس کو اس بات کی اطلاع دے دی گئی ہے، پولیس ٹیکنیکل سیل کی مدد سے اس فیضل نام کی آئی ڈی کا پتا لگانے میں مصروف ہے۔