میڈیا رپورٹز کے مطابق چند روز قبل پاکستانی کرکٹرشعیب ملک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر’ پاکستان زندہ باد ‘کا ٹویٹ کیا تھا جس کے بعد سے ہندو انتہا پسندوں نے اُنہیں دھمکیاں دینا شروع کردیں ہیں۔
اس کے علاوہ سوشل میڈیا پرشعیب ملک کے اس ٹوئٹ کے بعدیہ مطالبہ بھی کیا جارہا ہے کہ انہیں حیدرآباد نہ آنے دیا جائے،اگر وہ آئے تو ان پر حملہ بھی کیا جاسکتا ہے۔
دوسری جانب کئی انتہا پسندوں کی جانب سے ثانیہ مرزا سے اس کا جواب دینے کا مطالبہ بھی کیا جارہا ہے۔