آفیشیل اطلاع کے مطابق ضلع کے لال گنج تھانہ علاقے کے چھرونچھا گاؤں میں سائبر تھانہ کھولا جائے گا جس سے سائبر جرائم کرنے والوں پر تیزی سے کاروائی کی جاسکے گی۔
سائبر تھانہ سوشل میڈیا کی بھی نگرانی کرے گا۔ سائبر تھانہ بستی ڈویژن کے بستی، سدھارتھ نگر، سنت کبیر نگر اضلاع میں سائبر کرائم روکھنے کے لیے مثبت کارروائی کرے گا۔
تھانہ سائبر کرائم کے سبھی معاملوں میں مشتبہ افراد کو گرفتار کرنے اور ڈیجیٹل ثبوت اکٹھا کرنے میں ضروری تکنیکی تعاون فراہم کرے گا۔
سائبر کرائم سے متعلقہ معاملے کی شکایت میل، وہائس ایپ اور فون پر کی جاسکے گی اس کے لیے فون نمبر، میل آئی ڈی اور وہاٹس نومبر جاری کیے جائیں گے۔