ETV Bharat / bharat

مولانا سعد کی گرفتاری کاامکان - کرائم برانچ مولانہ سعد

تبلیغی جماعت کے صدر گزشتہ کچھ دنوں سے قرنطینہ میں تھے اور اب انہوں نے قرنطینہ میں اپنا وقت پورا کر لیا ہے، انہیں جلد دہلی پولیس کرائم برانچ کی طرف سے پوچھ تاچھ کے لیے گرفتار کیا جا سکتا ہے۔

سی بی آئی
سی بی آئی
author img

By

Published : Apr 13, 2020, 3:56 PM IST

Updated : Apr 13, 2020, 4:39 PM IST

دہلی پولیس کرائم برانچ کی ٹیم جلد ہی تبلیغی مرکز کے بانی مولانا سعد کو گرفتار کر سکتی ہے اور باقی تبلیغی رہنماوں کو بھی جن کے نام ایف آئی آر میں درج ہیں۔

ذرائع نے بتایا 'اس دوران کرائم برانچ کے ساتھ ڈکٹروں کی ایک ٹیم بھی رہے گی تا کہ مولانا سعد کا پورا چیک اپ کر کے انہیں حراست میں لیا جائے' ۔

ہوسکتا ہے کہ مولانا سعد اور ان کے ساتھیوں نے پیشگی ضمانت کے لئے درخواست دی ہو، جس پر عہدیدار نے کہا: 'قانون ہر ایک کے لئے دستیاب ہے۔ ملزم کو پوچھ گچھ میں شامل ہونا پڑے گا۔ اب تک ہمیں بتایا گیا ہے کہ ملزم قرنطینہ میں تھا۔ اب ہم اس سے پوچھ گچھ کریں گے'۔

انہوں نےکہا کہ یہ اہمیت نہیں رکھتا کہ ہم کہاں پوچھ گچھ کریں گے، ہم پوچھ گچھ کی جگہ اپنی مرضی سے انتحاب کریں گے۔

قرنطینہ مدت کے دوران مولانا کے طبی معائنے کے بارے میں اور اس کے علاوہ کیا کچھ دستاویزات ضبط کیے گئے ہیں یا نہیں، کرائم برانچ کے عہدیدار نے کہا 'میڈیا کے کام کرنے اور ہمارے کام کرنے کے طریقوں میں فرق ہے، اس پر کچھ کہنا ابھی صحیح نہیں ہوگا'۔

Last Updated : Apr 13, 2020, 4:39 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.