ETV Bharat / bharat

کورونا وائرس: بھارت پوری دنیا میں دوسرے مقام پر

author img

By

Published : Sep 7, 2020, 1:44 AM IST

بھارت میں کورونا وائرس کے 86 ہزار سے زیادہ نئے معاملے سامنے آنے سے متاثرین کی کل تعداد تقریبا بیالیس لاکھ ہوگئی ہے، وہیں ملک میں 969 نئے اموت سے مرنے والوں کی کل تعداد 71 ہزارسے تجاوزکرگئی ہے۔

covid-19 Update In india
کورونا وائرس: بھارت پوری دنیا میں دوسرے مقام پرکورونا وائرس: بھارت پوری دنیا میں دوسرے مقام پر

متاثرین کے تعلق سے سنیچر تک امریکہ پہلے مقام اور برازیل دوسرے مقام پر تھا۔ ملک میں متاثرین کی مجموعی تعداد اب 41 لاکھ97 ہزار483 ہوگئی ہے۔

امریکہ میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 62 لاکھ سے زیادہ 62 لاکھ 49 ہزار 163 ہوگئی ہے۔ اب تک 1 لاکھ 88 ہزار 634 لوگوں کی اس سے جان جاچکی ہے۔

دنیا میں کورونا وائرس سے متاثر ممالک میں دوسرے نمبر پر رہے برازیل میں اب تک 41 لاکھ 23 ہزار متاثر ہیں جبکہ 1لاکھ 26 ہزار 203 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔ موت کے معاملے میں برازیل اب بھی دوسرے مقام پر ہے۔

مزید پڑھیں:

ملک بھر میں 24 گھنٹے کے اندر 73،642 کورونا متاثرین صحتیاب

بھارت میں کورونا کے بڑھتے معاملوں کے دوران فکرمندی کی بات یہ ہے کہ مریضوں کے صحتیاب ہونے کی تعداد میں کمی درج کی گئی ہے۔ اس دوران 65ہزار 9 افراد کے صحتیاب ہونے سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 32لاکھ 42 ہزار 682 ہوگئی ہے۔ وہیں آج پھر سے صحتیاب ہونے والوں میں جزوی کمی درج کی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.