بھارت میں کورونا وائرس کا قہر جاری ہے۔ یہاں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران 80 ہزار سے زائد کیسز درج کیے گئے ہیں جس کی وجہ سے اس وبا سے متاثرین کی تعداد 62 لاکھ 25 ہزار 764 ہوگئی ہے۔
مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کے جاری اعداد وشمار کے مطابق ملک میں کووڈ 19 سے متاثرین کی تعداد گذشتہ 24 گھنٹے میں 80472شناخت ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ 1179 افراد ہلاک ہو ئے ہیں۔
بھارت میں کورونا وائرس کے 9 لاکھ 40 ہزار 441 معاملات فعال ہیں، جب کہ 62 لاکھ 25 ہزار 764 افراد اس بیماری سے ٹھیک ہو چکے ہیں، وہیں مرنے والوں کی کل تعداد 97 ہزار 497 ہوگئی ہے۔
انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کے مطابق ، 29 ستمبر 2020 تک74196729 افراد کی کورونا ٹیسٹ ہو چکی ہے۔ وہیں گذشتہ روز 108668 کورونا ٹیسٹ ہوئے تھے۔
مزید پڑھیں:عالمی یوم قلب : 80 فیصد امراض قلب کے مریضوں کو بجایا جا سکتا ہے
وزارت صحت کے مطابق مہاراشٹرا میں 260789 ، کرناٹک میں 107756، آندھرا پردیش میں 59435 ، اترپردیش میں 52160 اور تمل ناڈو میں 46281 فعال معاملات ریکارڈ ہوئے ہیں۔