انڈمان نکوبار کے چیف سکریٹری چیتن سنگھی نے یہ اطلاع دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ دونوں مریض کو آئسولیشن وارڈ میں رکھا گیا ہے۔
خیال رہے کہ گذشتہ روز کووڈ-19 کے ایک مریض کی شناخت ہوئی تھی، اب محض 24 گھنٹے کے اندر دوسرے مریض میں اس کے اثرات پائے گئے ہیں۔
بھارت کی تقریباً 27 ریاستیں اور مرکز کے زیر انتظام علاقے اس مہلک وبا کی گرفت میں آ گئے ہیں۔