ETV Bharat / bharat

بھارت میں کورونا متاثرین کی تعداد 10 لاکھ سے تجاوز

کورونا وائرس کا قہر جاری ہے۔ ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران اس وبا سے 34،956 نئے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس دوران اس وبا کے شکارتقریبا 23 ہزار مریض شفا یاب ہوئے ہیں

کووڈ
کووڈ
author img

By

Published : Jul 17, 2020, 1:28 PM IST

Updated : Jul 17, 2020, 6:09 PM IST

ملک میں کورونا وائرس کی شدت کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 34 ہزار 956 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد 10 لاکھ 9ہزار 406 ہوگئی ہے وہیں راحت کی بات یہ ہے کہ اس وبا سے تقریباً 23،000 افراد صحت یاب ہوئے ہیں اور یہ تعداد 6.37 لاکھ افراد کو عبور کرچکی ہے۔

یہ پہلا موقع ہے جب ملک میں ایک ہی دن میں 22،942 افراد صحت یاب ہوئے ہیں اور یہ راحت والی خبر ایک ایسے دن سامنے آئی جب 34،956 نئے کیسز کے ساتھ کورونا وائرس مریضوں کی تعداد 10 لاکھ تک پہنچ گئی۔ دنیا میں بھارت تیسرا ملک ہے جس نے دس لاکھ متاثرین کو عبور کیا ہے۔ پہلے نمبر پر امریکہ ہے جہاں سب سے زیادہ تعداد 35،74،371 ہے اور دوسرے نمبر پر برازیل میں 20،1،2515 کیسز ہیں۔

بھارت میں کورونا متاثرین کی تعداد 10 لاکھ سے تجاوز

جمعہ کے روز وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں متاثرہ افراد کی تعداد 10،03،832 ہوگئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 687 سے بڑھ کر 25،602 ہوگئی ہے۔ اب تک مجموعی طور پر 6،35،757 مریض شفایاب ہوئے ہیں ۔ ملک میں کورونا وائرس کے 3،42،473 فعال کیسز ہیں۔

نئے کیسز کے مقابلے صحت یاب کیسز کی زیادہ تعداد کے باعث قومی دارالحکومت دہلی میں صورتحال بہتر ہوتی نظر آ رہی ہے، لیکن مہاراشٹر ، تمل ناڈو ، کرناٹک ، تلنگانہ ، آندھرا پردیش، اترپردیش، گجرات اور مغربی بنگال میں وائرس کے کیسز بڑھ رہے ہیں۔ ہہ جہاں مہاراشٹر میں متاثرہ افراد کی تعداد 2.84 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے وہیں تامل ناڈو میں بڑھ کر تقریباً 1.56 لاکھ اور دہلی میں 1.18 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے، کرناٹک 50 ہزار سے زیادہ متاثرہ افراد کے ساتھ چوتھے نمبر پر آگیا ہے۔

اگر مختلف ریاستوں میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صورتحال پر نظر ڈالیں تومتاثرین کے معاملہ میں مہاراشٹر میں 8،641 نئے کیسز رپورٹ اور 266 افراد ہلاک ہوئے ہیں ۔ مہاراشٹر میں اب تک 2،84،281 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 11،194 ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ 1،58،140 افراد اس وبا سے شفایاب ہوئے ہیں۔

وائرس کے کیسز کے معاملہ میں تامل ناڈو دوسرے نمبر ہے جہاں اس عرصے کے دوران وائرس کے 4،549 کیسز رپورٹ ہوئے اور 69 افراد کی موت ہوگئی، جس سے مجموعی طور پر متاثرہ افراد کی تعداد 1،56،369 اور مرنے والوں کی تعداد 2،236 ہوگئی ہے ۔ ریاست کے مخلتف اسپتالوں سے 1،07،416 افراد کو فارغ کیا گیا ہے۔

قومی دارالحکومت دہلی میں کورونا وبا کی حالت اب کچھ کنٹرول میں ہے اور یہاں وائرس کے کیسز میں اضافے کی شرح میں قدرے کمی واقع ہوئی ہے۔ دارالحکومت میں کورونا سے اب تک 118645 افراد متاثر ہوئے ہیں اور ہلاکتوں کی تعداد 3545 ہوگئی ہے۔ اب تک 97693 مریض اس جان لیوا وبا سے شفایایب ہوئے ہیں۔

جنوبی بھارت کی ریاست کرناٹک متاثرہ افراد کی تعداد کے لحاظ سے گجرات کو پیچھے چھوڑ کر چوتھے نمبر پر آگیا ہے۔ ریاست میں 51422 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 1032 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ اسی کے ساتھ ہی 19730 افراد بھی صحت یاب ہوئے ہیں۔

جنوبی بھارت کی ایک اور ریاست تلنگانہ میں کورونا وائرس کے کیسز بہت تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ تلنگانہ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 41،018 ہوگئی ہے اور 396 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ 27،295 افراد اب تک اس وبائی امراض سے شفایاب ہوئے ہیں۔ آندھرا پردیش میں متاثرہ افراد کی تعداد میں تیزی سے اضافے کی وجہ سے وہ سب سے زیادہ متاثرہ ریاستوں کی فہرست میں مغربی بنگال سے آگے نکل گیا ہے۔ ریاست میں 38،044 افراد متاثر ہوئے ہیں اور اموات کی تعداد 492 ہوچکی ہے ، جبکہ 19،393 افراد صحت مند ہوئے ہیں۔

مغربی بنگال میں36،117 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور1023 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ وہیں ایک ہی وقت میں21،415 افراد صحت مند ہوئے ہیں۔ راجستھان میں بھی کوروناوائرس متاثرین کی تعداد 27،174 تک پہنچ چکی ہے اور اب تک 538 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ 19،970 مریض مکمل طور پر صحت یاب ہوچکے ہیں۔ ہریانہ میں 24،002 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 322 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

اس وبا نے مدھیہ پردیش میں 689، پنجاب میں 230، جموں و کشمیر میں 222 ، بہار میں 197 ، اوڈیشہ میں 79 ، اتراکھنڈ میں 50 ، آسام میں 48 ، جھارکھنڈ میں 42 ، کیرالہ میں 37 ، پوڈوچیری میں 22 چھتیس گڑھ میں 21، گوا میں 19 ، ہماچل پردیش اور چنڈی گڑھ میں 11 ،11 ،اروناچل پردیش اور تری پورہ میں 3،3 ، میگھالیہ ، دادرا اور نگر حویلی اور دمن دیو میں2،2 اور لداخ میں ایک شخص کی موت ہوچکی ہے۔

Last Updated : Jul 17, 2020, 6:09 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.