ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس انفیکشن کی وجہ سے 194 لوگوں کی موت کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 1583 ہوگئی ہے۔
ملک کی 32 ریاستوں اور مرکزکے زیر انتظام ریاستوں میں کورونا کے اب تک مجموعی طور سے 46711 معاملوں کی تصدیق ہوچکی ہے جن میں 111 غیر ملکی مریض بھی شامل ہیں۔
کورونا سے متاثر لوگوں کے صحتیاب ہونے کی رفتار بھی تیز ہوئی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے متاثر 1399 افراد کے صحت یاب ہونے کے ساتھ ایسے لوگوں کی تعداد بڑھ کر 13161 ہوگئی ہے۔
وزارت صحت کی جانب سے آج شام جاری اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے سنگین طور سے متاثر مہاراشٹر میں حالات میں کوئی سدھار نہیں ہورہا ہے اور یہاں گزشتہ ایک دن میں 1567 نئے معاملے درج ہونے کے بعد متاثرین کی تعداد14541 پہنچ گئی ہے۔
اس دوران ریاست میں 35 اور لوگوں کی موت کے بعد اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 583 ہوگئی ہے۔ ریاست میں 2465 متاثرہ مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔
گجرات میں بھی گھنٹوں کے دوران 376 نئے معاملے سامنے آنے کے ساتھ متاثرین کی تعداد کے معاملے کی فہرست میں دوسرے مقام پر برقرار ہے۔
گجرات میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 5804 ہوگئی ہے اور 29 مزید اموات کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 319 ہوگئی ہے۔ریاست میں اب تک 1195 صحتیاب ہوئے ہیں۔
اس کے بعد قومی دارالحکومت دہلی میں بھی صورتحال تشویشناک بنی ہوئی ہے یہاں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 349 نئے معاملے سامنے آمنے کے بعد مجموعی طور سے 4898 لوگ اس وبا سے متاثر ہوئے ہیں اور اسی دوران مرنے والوں کی تعداد 64 برقرار ہے۔ راجدھانی میں مجموعی طور سے 1431 مریضوں کو علاج کے بعد اسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے۔
کورونا وائرس سے شدید متاثر مدھیہ پردیش میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 107 نئے مریضوں کے سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد 3049 ہی ہے جبکہ مرنے والوں کی تعداد دو بڑھ کر 176 ہوگئی ہے۔ریاست میں اب تک 1000 افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔
راجستھان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 175 نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور ان کا اعدادوشمار بڑھ کر 3061 ہوگیا ہے۔ ریاست میں اس دوران مرنےوالوں کی تعداد بڑھ کر 77 ہوگئی ہے۔ریاست میں 1394 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔
جنوبی ہندوستانی ریاست تمل ناڈو میں 527 نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور متاثر مریضوں کی تعداد بڑھ کر 3550 ہوگئی ہے اور ریاست میں مرنے والوں کی تعداد دو بڑھ کر 31 ہوگئی ہے۔ریاست میں اب تک 1409 صحتیاب ہوئے ہیں۔
ملک کی سب سے بڑی ریاست اترپردیش میں کورونا سے 2869 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 53 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ وہیں 944 مریضوں کو علاج کے بعد اسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے۔
آندھرا پردیش میں 1650 اور کرناٹک میں 642 لوگ متاثر ہیں ا ور ان ریاستوں میں بالترتیب 36 اور 26 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔
جنوبی ریاست تلنگانہ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 1085 ہوگئی ہے۔یہاں مرنے والوں کی تعداد 29 برقرارہے۔
کیرالہ میں 500 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور چار لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔آندھرا پردیش میں 1717 اور کرناٹک میں 659 لوگ متاثر ہیں ا ور ان ریاستوں میں بالترتیب 36 اور 28 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔
مرکز کے زیر انتظام ریاست جموں وکشمیر میں متاثروں کی تعداد 726 ہے اور آٹھ لوگوں کی اب تک موت ہوچکی ہے۔
اس کے علاوہ مغربی بنگال میں اموات کی تعداد میں اچانک اضافہ کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 133 ہو گئی ہے جبکہ پنجاب میں 23، بہار میں چار، ہریانہ میں چھ، جھارکھنڈ میں تین اور میگھالیہ، اڈیشہ، ہماچل پردیش، اتراکھنڈ اور آسام میں ایک ایک شخص کی اس مہلک وائرس کے سبب موت ہوئی ہے۔